Bharat Express

Rahul Gandhi:راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو لکھا خط، بدھ کو نیٹ پر بحث کا کیا مطالبہ

راہل گاندھی نے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ ’’ہماری واحد فکر پورے ہندوستان کے تقریباً 24 لاکھ نیٹ امیدواروں کی بھلائی ہے۔ لاکھوں کنبوں نے اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے لیے ذاتی قربانیاں دیں۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی لگاتار ایوانِ زیریں میں عوامی ایشوز اٹھا رہے ہیں۔ نیٹ امتحان گھوٹالہ کو لے کر لوک سبھا میں بحث کا مطالبہ بھی وہ کئی بار کر چکے ہیں۔ اب راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کو باضابطہ ایک خط لکھا ہے جس میں گزارش کی گئی ہے کہ وہ بدھ (3 جولائی) کے روز لوک سبھا میں نیٹ معاملے پر بحث کرائیں۔

‘‘

راہل گاندھی نے اپنے اس خط کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’ہمارا مقصد 24 لاکھ نیٹ امیدواروں کے مفاد میں تعمیری طور پر جڑنا ہے، جو جواب کے حقدار ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ مناسب رہے گا اگر آپ اس بحث کی قیادت کریں۔‘‘ جو خط راہل گاندھی نے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کیا ہے اس میں لکھا گیا ہے کہ ’’امید ہے آپ اس خط کو ملنے پر بخیر و عافیت ہوں گے۔ میں یہ خط نیٹ معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کی گزارش کرتے ہوئے لکھ رہا ہوں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، 28 جون کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اس موضوع پر بحث کرانے کی اپوزیشن کی گزارش کو نامنظور کر دیا گیا تھا۔ اپوزیشن نے اس موضوع پر دوبارہ بحث کرانے کی گزارش کی تھی۔ عزت مآب لوک سبھا اسپیکر نے اپوزیشن کو یقین دلایا تھا کہ وہ اس موضوع پر حکومت سے بات کریں گے۔‘‘

راہل گاندھی نے اس خط میں مزید لکھا ہے کہ ’’ہماری واحد فکر پورے ہندوستان کے تقریباً 24 لاکھ نیٹ امیدواروں کی بھلائی ہے۔ لاکھوں کنبوں نے اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے لیے ذاتی قربانیاں دیں۔ کئی لوگوں کے لیے نیٹ کا پیپر لیک ہونا زندگی بھر کا خواب ٹوٹنے جیسا ہے۔ آج یہ طلبا اور ان کے اہل خانہ ہم سے، اپنے عوامی نمائندوں سے اس مسئلہ کے حل کے لیے مضبوط اور فیصلہ کن قدم اٹھانے کی امید کر رہے ہیں۔ نیٹ امتحان کا معاملہ فوری توجہ دینے لائق ہے، کیونکہ اس نے ہمارے اعلیٰ تعلیمی نظام میں گہری سازش کو ظاہر کر دیا ہے۔‘‘

 

بھارت ایکسپریس

Also Read