بھارت ایکسپریس نیوز چینل لانچ۔
Bharat Express News Network Launch: نیشنل نیوزچینل ’بھارت ایکسپریس‘ کئی ماہ تک کی تیاری کے بعد آج لانچ ہوگیا ہے۔ راجدھانی دہلی کے ہوٹل انداز(ورلڈ آف حیات) میں لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں ملک کے معروف ومشہور صحافی ادے شنکر مہمان خصوصی کے طور پرشامل ہوئے اور چینل کو لانچ کیا۔ اس موقع پر ‘بھارت ایکسپریس’ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے بھی موجود کے ساتھ مختلف شعبوں کی عظیم شخصیات موجود رہیں۔
واضح رہے کہ ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے پہلے ‘تہلکہ’ گروپ اورسہارا گروپ میں سی ای او اورایڈیٹر اِن چیف کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ وہ ‘بزنس ورلڈ’ میگزین کے ساتھ ایڈیٹوریل ایڈوائزر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
سینئر صحافی اوپیندر رائے کی قیادت والے ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل میں کئی بڑے چہرے جیسے میڈیا کی عظیم شخصیت- سوربھ سنہا، رادھے شیام رائے، انوراگ سنگھ، منوج تومر، سدیش تیواری، مشہور پرائم ٹائم اینکر ادیتی تیاگی اوربزنس دنیا کے سینئر جرنلسٹ ہیمنت گھئی وغیرہ شامل ہیں۔
भारत एक्सप्रेस सत्य, साहस और समर्पण के सिद्धांत के साथ आगाज करने जा रहा है. इसका एक ही उद्देश्य है, लोगों तक सटिक और निष्पक्ष ख़बरों को पहुंचाना. चैनल के चेयरमैन @UpendrraRai अपने लंबे पत्रकारिता जीवन के अनुभवों को इस मीडिया हाउस की आत्मा बनाने जा रहे हैं. https://t.co/wztmGBixEb
— Bharat Express (@BhaaratExpress) February 1, 2023
ان پلیٹ فارم پر نظرآئے گا بھارت ایکسپریس
’بھارت ایکسپریس‘ ملک کے سبھی اہم ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورک پر دستیاب ہوگیا ہے۔ ٹاٹا پلے کے چینل نمبر 535، ڈش ٹی وی کے چینل نمبر 671 اور ویڈیو کان ڈی ٹی ایچ کے 753 نمبر پر دیکھا جاسکتا ہے۔
صحافت کے بنیادی اقدار کو زندہ رکھے گا بھارت ایکسپریس
’بھارت ایکسپریس‘ نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی زبانوں میں عوام تک تمام خبریں پہنچائے گا۔ سینئر صحافی اوپیندر رائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے تمام پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدارکو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس