Bharat Express

Kulgam Encounter: کلگام انکاونٹر میں ہلاک ہوا ایک اور مشتبہ دہشت گرد، سیکورٹی اہلکاروں کو ملی بڑی کامیابی

پولیس افسران نے بتایا کہ آج ایک مبینہ دہشت گرد مارا گیا اور اس کی پہچان ہو رہی ہے۔ منگل کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے مبینہ دہشت گرد باسط ڈار سمیت دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

بھارتی فوج ( فائل فوٹو)

جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں بدھ (8 مئی) کو سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں ایک اور مشتبہ دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ کلگام انکاونٹر میں سیکورٹی اہلکاروں کو یہ تیسری کامیابی ملی ہے۔ ایک دن پہلے ہی فوجی اہلکاروں نے دو دہشت گرد مارے گرائے تھے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ضلع کے ریڈوانی علاقے میں تصادم کی جگہ کے پاس گھروں کی تلاشی کے دوران وہاں چھپے ایک دہشت گرد کے ساتھ گولی باری ہوئی ہے۔

جموں وکشمیر کے پولیس افسران نے بتایا کہ آج ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کی پہچان کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دن منگل کو سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں لشکر طیبہ کے وانٹیڈ دہشت گرد باسط ڈار سمیت دو شدت پسند مارے گئے تھے۔

ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی

موصولہ اطلاع کے مطابق، کلگام کے ریڈ وان پائن علاقے میں ایک سیکورٹی اہلکاروں کو جوائنٹ آپریشن میں ایک اور دہشت گرد مارا گیا ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرتین ہوگئی ہے۔ پیر کی شام کو شروع ہوئی 40 گھنٹے تک چلا تصادم آج ختم ہوگیا۔ فی الحال دہشت گردوں کی پہچان کو یقینی بنایا جا رہا ہے اورعلاقے کو صاف کیا جا رہا ہے۔

لشکر کا ٹاپ کمانڈر باسط ڈار ہوا تھا ہلاک

Also Read