CJP Protest March: کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مارچ میں 50 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر، مظاہرین پر درج کیا جارہا ہے مقدمہ
پولیس نے مختلف مقامات سے متعدد مظاہرین اور تشدد میں ملوث افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ویڈیو فوٹیج کی مدد سے تشدد میں ملوث دیگر افراد کی بھی شناخت کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں 10 آئی پی ایس اور ڈینیپس افسران شامل ہیں۔ پولیس کے پاس تشدد سے متعلق 40 سے زائد ویڈیوز موجود ہیں۔
Search Operation in Rajouri: راجوری میں دو مشتبہ افراد کی سرگرمی کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، جنگلات میں تلاشی جاری
راجوری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ماضی میں بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر سکیورٹی فورسز مسلسل چوکس رہی ہیں۔ اسی وجہ سے کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔
POK Rawalakot Clash: پی او کے میں خونریز جھڑپیں، جے اے اے سی کارکنوں اور سکیورٹی فورسز کے تصادم میں 12 افراد ہلاک، کشیدگی میں اضافہ
رپورٹس کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب جے اے اے سی کے کارکنوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان کشیدگی اچانک شدت اختیار کر گئی۔ واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی۔
Suicide attack in Pakistan: پاکستان کے خیبر پختونخواہ میں ایک اور خودکش حملہ، 12 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
پاکستان میں ایک بڑے خودکش حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
Manipur IED Blast: منی پور میں بم دھماکوں سے دہشت، ایک کے بعد ایک تین آئی ای ڈی بلاسٹ، دو لوگ زخمی
شمال مشرقی ریاست منی پور ایک بار پھر تشدد کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ پیر کی صبح بشنوپور ضلع میں ایک خالی مکان کو نشانہ بنا کر تین آئی ای ڈی دھماکے کیے گئے، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس اور شدید کشیدگی کی فضا قائم ہو گئی۔ ان دھماکوں میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Bijapur Encounter: بیجاپور میں سیکورٹی فورسز اور ماؤوادیوں کے درمیان جھڑپ، 6 ہلاک، علاقے میں تلاشی مہم جاری
بستر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل سُندر راج پی نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں تین خواتین اور تین مرد نکسلی مارے گئے۔ علاقے میں اضافی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں۔ جھڑپ کے بعد ہی مکمل تفصیلات فراہم کی جا سکیں گی۔
Amit Shah praised the surrender of Maoists: چھتیس گڑھ میں 21 ماؤنوازوں کے ہتھیار ڈالنے پر وزیرداخلہ امت شاہ نے کی ستائش
وزیر داخلہ نے اس موقع پر یہ بھی دوہرایا کہ مرکزی حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔‘‘
جموں وکشمیر: ادھم پور میں سیکورٹی اہلکاروں اوردہشت گردوں کے درمیان تصادم، ایک جوان شہید
جموں وکشمیرکے ادھم پورکے اونچائی والے علاقے میں سیکورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان تصادم میں ایک فوجی شہید ہوگیا۔ یہ فوجی جمعہ کی شام شروع ہونے والے تلاشی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اوربعد میں اسپتال میں دم توڑگیا۔
Operation Guddar: کلگام میں ’آپریشن گُدّر‘ کے دوران دوسرا دہشت گرد ہلاک، بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری
علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے اور گُدّر جنگل کے اطراف ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔ ایس او جی، فوج اور سی آر پی ایف موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن مکمل ہونے تک علاقے کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
Manipur: منی پور پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 151 ایس ایل آر سمیت 328 اسلحے برآمد
ریاست میں نسلی تصادم کے دوران پولیس کے اسلحہ خانے اور پولیس کے دیگر اداروں سے 4000 سے زیادہ بندوقیں لوٹ لی گئی تھیں۔





