جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں اور سیکورٹی فوریسز کے درمیان انکاؤنٹر ہوا ہے۔ (فائل فوٹو)
Encounter In Pulwama: جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے لیرو-پریگام علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔ انکاؤنٹر میں ایک جوان کو گولی لگی ہے۔ علاقے میں دو مشتبہ دہشت گرد چھپے ہونے کی اطلاع تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ بچ نکل کر بھاگ گئے۔ آپریشن میں جموں وکشمیر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کے جوان شامل تھے۔
کشمیرزون پولیس نے اتوار کی دیر رات انکاؤنٹر شروع ہونے کی جانکاری دی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرکشمیر زون کے آفیشیل پیج پر لکھا گیا کہ پلوامہ کے لیرو-پریگام علاقے میں تصادم ہوا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکار کام پرلگے ہوئے ہیں۔
خفیہ اِن پُٹ کے بعد سرچ آپریشن
سیکورٹی اہلکاروں کوعلاقے میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد سرچ آپریشن مہم شروع کی تھی۔ اسی دوران اتوار دیررات تصادم ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرکر علاقے میں آپریشن چلایا۔ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے پوری رات آپریشن جاری رہا، لیکن دونوں دہشت گرد بچ کر نکلنے میں کامیاب رہے۔ مہم کے دوران ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔