Bharat Express

Virat Kohli: وراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنازع کوئی نئی بات نہیں ہے ، سنیل گواسکر نے174 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رنز کی اننگز کا  اس طرح  کیا دفاع

وراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنازع کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن اس سب کے درمیان سنیل گواسکر کا ایک سال پرانا انٹرویو وائرل ہو گیا ہے۔ 1975 کے ورلڈ کپ میں  سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے خلاف 174 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رنز بنائے۔

وراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنازع کوئی نئی بات نہیں ہے ، سنیل گواسکر نے174 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رنز کی اننگز کا  اس طرح  کیا دفاع

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں سنیل گواسکر نے لائیو کمنٹری کے دوران وراٹ  کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تبصرہ کیا تھا ۔جس پر تنازع بڑھتا ہی چلا گیا۔ وراٹ کوہلی نے ایک میچ کے بعد کہا کہ وہ باہر کے شور کی پرواہ نہیں کرتے، جسے گواسکر کے تبصرے سے جوڑا گیا کیونکہ وراٹ  کوہلی نے کسی کا نام نہیں لیا۔ 4 مئی کو رائل چیلنجرز بنگلور بمقابلہ گجرات ٹائٹنز کے میچ سے قبل شو کے دوران وراٹ کوہلی کا وہ انٹرویو کئی بار پھر دکھایا گیا ۔جس کی وجہ سے گواسکر بہت ناراض ہوئے۔ انہوں نے بیک وقت وراٹ کوہلی اور اسٹار اسپورٹس کو نشانہ بنایا۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ انہوں نے یہ تبصرہ اس وقت کیا تھا ۔جب ایک میچ میں وراٹ کوہلی  کا اسٹرائیک ریٹ 118 تھا۔ اس کے علاوہ  سنیل گواسکر نے کہا کہ اگر اسٹار اسپورٹس اس انٹرویو کو بار بار دکھا رہا ہے تو یہ اس کے کمنٹری پینل کی توہین کر رہا ہے۔
وراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنازع کوئی نئی بات نہیں ہے

وراٹ کوہلی کے اسٹرائیک ریٹ پر تنازع کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن اس سب کے درمیان سنیل گواسکر کا ایک سال پرانا انٹرویو وائرل ہو گیا ہے۔ 1975 کے ورلڈ کپ میں  سنیل گواسکر نے انگلینڈ کے خلاف 174 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 36 رنز بنائے۔ سنیل گواسکر کی اس اننگز پر شدید تنقید کی گئی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 334 رنز بنائے تھے اور ہندوستانی ٹیم 60 اوورز میں تین وکٹوں پر 132 رنز ہی بنا سکی تھی۔
میں نے سلو کھیلا ہے ۔لیکن شاید ہمارے بولرز نے بہت زیادہ رنز دیے تھے

ایک انٹرویو میں جب سنیل گواسکرسے اس اننگز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو لگا ہوگا کہ میں نے سلو کھیلا ہے ۔لیکن شاید ہمارے بولرز نے بہت زیادہ رنز دیے تھے۔ انگلینڈ نے یہ میچ 202 رنز سے جیتا تھا۔ سنیل گواسکرنے 174 گیندوں پر جاری اس اننگز میں صرف ایک چوکا لگایا تھا۔ تب ان کا اسٹرائیک ریٹ 20.68 تھا۔ سنیل گواسکر کے اس پرانے انٹرویو کا کلپ ایک بار پھر وائرل ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس 

Also Read