Bharat Express

Imran Khan News: عمران خان کو قتل کئے جانے کا خدشہ، جیل سے لکھے گئے خط میں فوج فو پر اٹھائے سوال

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر جیل سے خط لکھ کرآرمی کے خلاف سنگین الزام لگائے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج کے لئے اب ان کا قتل کرنا باقی رہ گیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی جیل میں بند ہیں۔ (فائل فوٹو)

Former PAK PM Imran Khan News: پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی کی ادیالہ جیل سے خط لکھا ہے۔ اس خط کے ذریعہ عمران خان نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ اب فوج کے لئے ان کا قتل کرنا ہی باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے ملک کی خراب صورتحال سے متعلق بھی حکومت پر تنقید کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مسلسل نقدی کی سنگین بحران سے جدوجہد کر رہا ہے۔ حکومت کچھ کرنہیں پا رہی ہے، صرف مذاق بنی ہوئی ہے۔ بدعنوانی کے الزامات کے سبب 71 سال کے عمران خان جیل میں ہیں۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ اگر ان کو یا ان کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو اس کے لئے آرمی فوج کے سربراہ عاصم منیر ذمہ دار ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک خطرناک سیاست چوراہے پرہے۔ فوج نے جتنا ہوسکتا تھا، میرے خلاف کیا ہے۔ اب صرف میرا قتل کرنا ہی باقی رہ گیا ہے۔ میری اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی ظلم کیا جا رہا ہے۔ میں غلامی نہیں کروں گا، بھلے ہی مار دیا جاؤں۔ میں کسی سے بھی نہیں ڈرتا، یقین مضبوط ہے۔ فوج نے پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد 75 سے بھی زیادہ سالوں تک اقتدار کیا ہے۔ سیکورٹی اور غیرملکی پالیسیوں کے معاملے میں کافی مداخلت کی ہے۔

فوج نے سبھی الزامات سے کیا انکار

وہیں، فوج نے عمران خان کے سبھی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ عمران خان نے وارننگ دی ہے کہ ملک 1971 کے راستے پر چل رہا ہے۔ جب اس نے بنگلہ دیش (اس وقت کے مشرقی پاکستان) کو کھویا تھا۔ اس وقت بلوچستان میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان کے اندراورافغانستان کی سرحدوں پر مسلسل قتل ہو رہے ہیں۔ عمران خان نے کئی اور موضوعات پر بھی حکومت کو گھیرا۔ کہا کہ 8 فروری کو ان کے امیدوار کے حق میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ تاہم لوگوں نے فوج کے احاطے میں حملہ کردیا، جس کے بعد نتائج میں ہیرا پھیری کی گئی۔ انہوں نے 6 ججوں کا بھی ذکرکیا، جنہوں نے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا۔ ان لوگوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

 بھارت ایکسپریس۔