راہل گاندھی کی 'نیائے یاترا' آج مورینا کے راستے ایم پی میں داخل ہوگی، بی جے پی نے کہا ایسی یاترا کا کوئی فائدہ نہیں جس میں سمت اور عزم نہ ہو
کانگریس کے قومی رہنما راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ 2 مارچ کو مورینا سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی کے دورہ کو لے کر ریاست کے کانگریس لیڈروں نے مورینا میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ کمل ناتھ، دگ وجئے سنگھ، جیتو پٹواری، امنگ سنگھار سمیت کانگریس کے تمام چھوٹے بڑے لیڈر مورینا میں شرکت کریں گے۔ یاترا کےانتظامات کے سلسلے میں 23 کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جن کی ذمہ داری کانگریس لیڈروں کو دی گئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے ہکہ کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ آج دھول پور سے ایم پی کے مورینا میں داخل ہوگی۔ ریاست میں یہ یاترا پانچ دن تک رہے گی۔ ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ مدھیہ پردیش میں سات لوک سبھا سیٹوں، نو اضلاع اور 54 اسمبلی سیٹوں کا احاطہ کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مدھیہ پردیش کانگریس راہل گاندھی کے دورے کو اہم مان رہی ہے۔ یہ یاترا مورینا، گوالیار، رتلام، دیواس، گنا، راج گڑھ اور اجین سیٹوں کا احاطہ (کور)کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ یاترا 9 اضلاع کے 54 اسمبلی حلقوں سے گزرے گی۔
یہ ہےآج کا پروگرام
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ آج دوپہر 1.30 بجے مورینا ضلع کی حدود میں داخل ہوگی۔جب کہ دوپہر 2 بجے پپرائی میں دیوپوری بابر کے قریب جے بی ڈھابہ پر بھارت جوڑو نیائے یاترا کا پرچم یوگیش یادو اور ستیندر یادو کو منتقل کیا جائے گا۔ دوپہر 2.30 بجے مورینہ میں انڈر برج کے قریب روڈ شو ہوگا۔ یاترا شام 5 بجے گوالیار پہنچے گی۔ گوالیار میں ہزاری چوک تک روڈ شو ہوگا، اس کے بعد راہل گاندھی ہزاری چوک میں ہی اسٹریٹ میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ گوالیار میں گولڈن لوٹس گارڈ میں رات کا قیام ہوگا۔
بی جے پی نےکیا طنز
#WATCH जबलपुर: मध्य प्रदेश में राहुल गांधी की भारत जोड़ो न्याय यात्रा पर मध्य प्रदेश सरकार में मंत्री प्रह्लाद सिंह पटेल ने कहा, “जिस यात्रा की दिशा और संकल्प ना हो ऐसी यात्राओं का कोई लाभ नहीं होता है। भारत की परंपरा में पैदल यात्रा का महत्व है लेकिन इसकी सामर्थ्य तब बढ़ती है जब… pic.twitter.com/5jFURtpALR
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 1, 2024
مدھیہ پردیش حکومت کے وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی یاترا کا کوئی فائدہ نہیں جس میں سمت اور عزم نہ ہو۔ ہندوستانی روایت میں پیدل یاترا کی اہمیت ہے، ۔لیکن اس کی طاقت اس وقت بڑھتی ہے جب عزم ساتھ ہو اور ہدف سامنے ہو۔ جھوٹ اور انتشار پھیلانے کے لیے کیے گئی یاترا ہمیشہ ناکام ہوتی ہے۔
بھارت ایکسپریس