ممبئی کا چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ایئروپورٹ (سی ایس ایم آئی اے)بھارت کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے ،جس نے عالمی سطح پر مشہور ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) سے باوقار لیول-5 کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہ جانکاری بدھ کو اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے دی۔
گوتم اڈانی نے کہا کہ اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگس لمیٹڈ (اے ا ےایچ ایل) کے زیر انتظام ممبئی ایئرپورٹ نہ صرف ہندوستان کا پہلا ایئرپورٹ ‘کسٹمر ایکسپیرینس’ کے لئے اے سی آئی سے لیول پانچ کی منظوری حاصل کرنے والا نہ صرف بھارت کا پہلا ، بلکہ دنیا کا تیسرا یئرپورٹ ہے ۔
There is no greater manifestation of business success than a company’s ability to serve its customers. Every moment, it is this guiding principle that I urge all members of Adani Airports to dedicate their hours to. And there can be no greater feeling of gratitude than to have… pic.twitter.com/Xha2zXovkX
— Gautam Adani (@gautam_adani) January 8, 2025
اس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے
گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ممبئی ایئرپورٹ نہ صرف یہ پہچان حاصل کرنے والا بھارت کا پہلا ایئرپورٹ ہے بلکہ ایسا کرنے والا دنیا کا تیسراایئرپورٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ‘اے اے ایچ ایل کی جانب سے یہ میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے ایئرپورٹس سے گزرنے والے تمام مسافروں کو سروس فراہم کرتے رہیں گے۔’ ممبئی ایئرپورٹ پر نومبر 2024 میں 47.7 لاکھ مسافرو ں نے سفر کیا تھا ، جن میں سے 34 لاکھ گھریلو اور 13.7 لاکھ بین الاقوامی مسافر تھے۔
27,200 ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت
پچھلے مہینے ممبئی ہوائی اڈے نے 27,200 ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت کو سنبھالا۔ اس میں سے 19,696 گھریلو ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت (بشمول کارگو ہوائی جہاز) تھی، جب کہ 7,504 بین الاقوامی ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت (بشمول کارگو ہوائی جہاز) تھیں۔ ممبئی ایئرپورٹ نے نومبر 2024 میں 71,046 میٹرک ٹن (MT) کارگو ہینڈل کیا ہے۔ اس میں سے 18,653 میٹرک ٹن کارگو ملکی، جب کہ 52,393 میٹرک ٹن بین الاقوامی کارگو تھا۔ نومبر 2023 میں یہ تعداد 63,924 میٹرک ٹن تھی۔ اس میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔