Bharat Express DD Free Dish

Mumbai airport

یہ پیش رفت اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ کے اُس وژن کے مطابق ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو تیز، آسان اور مربوط سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔

راجیہ سبھا رکن نے بتایا کہ وہ دہلی جانے والی پرواز سے قبل ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے اور اسی دوران انہوں نے اس کیفے کا رخ کیا۔ وہاں انہوں نے 10 روپے کی چائے اور 20 روپے کا سموسہ خریدا اور دیگر مسافروں سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ کیفے میں موجود مسافروں نے اس سروس کو سراہا اور کہا کہ اب ایئرپورٹ پر کھانا خریدنا مشکل نہیں رہا۔

مہاراشٹر حکومت نے ممبئی ایئرپورٹ کے احاطے میں ٹیکسی اور کیب ڈرائیوروں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایئرپورٹ انتہائی حساس سکیورٹی زون ہونے کے باعث وہاں اجتماعی مذہبی سرگرمیوں کی اجازت دینا ممکن نہیں۔

ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک غیر معمولی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک غیر ملکی مسافر سے تاریخی اور نایاب سونے چاندی کے سکے ضبط کر لیے۔

چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی خاتون مسافر نے اسپتال لے جاتے وقت ہوائی اڈے کی ایمبولینس میں ہی ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔ اس دوران ان کے ساتھ صرف ہوائی اڈے کا طبی عملہ موجود تھا۔ قابلِ ذکر ہے کہ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کا انتظام اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) کے پاس ہے۔

نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این ایم آئی اے) 25 دسمبر یعنی کرسمس ڈے سے باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے پہلے ہی دن 23 طیارے مختلف مقامات کے لیے اڑان بھریں گے۔ یہ اطلاع منگل کے روز ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

ہوائی اڈے کی آئی ٹی ٹیم اصل مسئلے کی نشاندہی کے لیے کام کر رہی ہے۔ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی سرور کی خرابی دور کر کے سسٹم بحال کر دیے جائیں گے، تاہم فی الحال مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات کے مطابق حکم دیا ہے کہ سانپوں کو اس ملک واپس بھیجا جائے گا، جہاں سے وہ لائے گئے ہیں۔

مخصوص معلومات کی بنیاد پر کسٹم افسر نے اسے روک کر پوچھ گچھ کی۔ دوران تفتیش خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے کوکین اپنے پیٹ میں چھپا رکھی تھی۔ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے کوکین سے بھری 84 گولیاں اپنے پیٹ میں چھپا رکھی تھیں۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا کہ  اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ(اے اے ایچ ایل) کے ذریعہ   مینج کیا جانے والا  ممبئی ایئرپورٹ کسٹمر تجربے کے لئے اے سی آئی سے لیول-5 کی منظوری حاصل کرنے والا نہ صرف  بھارت کا پہلا ، بلکہ دنیا کا تیسرا یئرپورٹ ہے ۔