آج شام ہونے سے قبل ممبئی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران ایک نجی چارٹرڈ طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
#WATCH | VSR Ventures Learjet 45 aircraft VT-DBL operating flight from Visakhapatnam to Mumbai was involved in runway excursion (veer off) while landing on runway 27 at Mumbai airport. There were 6 passengers and 2 crew members on board. Visibility was 700m with heavy rain. No… pic.twitter.com/KxwNZrcmO5
— ANI (@ANI) September 14, 2023
DGCA نے کہا کہ VSR Ventures Learjet 45 طیارہ وشاکھاپٹنم سے ممبئی کے لئے پرواز کر رہا تھا۔لیکن یہ طیارہ ممبئی ہوائی اڈے پر رن وے 27 پر اترتے وقت پھسل گیا۔ طیارے میں 6 مسافر اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے حد نگاہ صرف 700 میٹر رہ گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔
معلومات کے مطابق جیسے ہی طیارہ VT-DBL کریش ہوا، ممبئی ایئرپورٹ پر فلائٹ کی نقل و حرکت روک دی گئی۔ فی الحال تمام طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف روک دی گئی ہے۔ رن وے کو صاف کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کے لیے جمع ہو گئی ہیں۔ بتایا گیا کہ طیارہ رن وے کو اوور شاٹ کر کے کسی کچے علاقے میں جا گرا ہے۔اور یہ طیارہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے میں خلل پڑا جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔طیارے میں سوار تمام افراد کو طبی امداد کے لیے لے جایا گیا ہے۔ یہ لیرجیٹ کلاس کا طیارہ تھا جو بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ اس وقت ایئرپورٹ اتھارٹی موقع پر موجود ہے اور متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔