Bharat Express

Bilkis Bano Case: بلقیس بانو کیس پر جلد سماعت کرے گا سپریم کورٹ، 11 مجرموں کی رہائی سے متعلق ہوسکتا ہے بڑا فیصلہ

بلقیس بانو نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے یقین دلایا ہے کہ وہ دو ججوں کی خصوصی بنچ میں سماعت کی تاریخ طے کریں گے۔

سپریم کورٹ اب بلقیس بانو کیس میں 11 مجرموں کی وقت سے پہلے رہائی کو چیلنج دینے والی درخواست پر سنوائی کے لئے اب ایک نئی بنچ بنانے کے لئے  تیار ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ 2022 دسمبر میں نئی بنچ بنانے کی بار بار دخواشت کی گزارش کی گئی تھی۔

بلقیس بانو نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے جلد سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے یقین دلایا ہے کہ وہ دو ججوں کی خصوصی بنچ میں سماعت کی تاریخ طے کریں گے۔ بلقیس بانو کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ شوبھا گپتا نے سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ سے جلد سماعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سماعت کی تاریخ  نہیں مل رہی ہے۔ سی جے آئی چندر چوڑ نے کہا کہ یہ معاملہ جسٹس رستوگی کے پاس ہے۔ ہم دو ججوں کی خصوصی بنچ سے بات کریں گے اور سماعت کی تاریخ دیں گے۔

  قابل  ذکر بات یہ ہے کہ 2002 کے گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری کرنے والے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی۔

2002 گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت دری اور ان کے خاندان کے 7 افراد کے قتل میں سزا پانے والے تمام 11 مجرموں کو بری کر دیا گیا ہے۔ 15 اگست کو جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشیام شاہ، وپن چندر جوشی، کیشر بھائی ووہانیہ، پردیپ مودھاڈیا، بکا بھائی ووہانیہ، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا کو 15 اگست کو گودھرا سب جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

  -بھارت ایکسپریس