Bharat Express

Wrestlers Protest

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرکے پہلوانوں کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے  کہا کہ ہم سب کو احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ وہ ایک آواز میں بول رہے ہیں۔ ہمارے کھلاڑی ہمارے ملک کا فخر ہیں۔ وہ چیمپئن ہیں

احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ نابالغ کھلاڑی پر خطرے کا جائزہ لے کر پولیس کمشنر اسے تحفظ فراہم کریں۔

جنتر منتر پر پہلوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ پہلوان ہندوستانی کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی۔

پرینکا چترویدی نے کہا کہ جب جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والے ممبران پارلیمنٹ بھاگ جاتے ہیں تو ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔ جب کہ متاثرین کو انصاف کے لیے لڑنا پڑتا ہے

ساکشی ملک نے پی ٹی اوشا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سن کر بہت دکھ ہوا کیونکہ ایک خاتون کھلاڑی ہونے کی وجہ سے وہ خواتین کھلاڑیوں کی بات نہیں سن رہی ہیں۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کے دوران ببیتا پھوگاٹ نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ساتھ ہی ان پر بدتمیزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ پڑھتے ہوئے یہ رپورٹ ان سے زبردستی چھین لی گئی۔

پرینکا گاندھی واڈرا نے پوچھا، 'دہلی پولیس پر کس کا دباؤ ہے؟ 'بھارت جوڑو یاترا' میں ایک لڑکی کا درد سن کر وہی پولس اپوزیشن کے لیڈروں سے کیوں پوچھ گچھ کر رہی ہے، لیکن ملک کی عزت وقار بلند کرنے والے کھلاڑیوں کی فریاد کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے؟

ریو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جینے والی ساکشی ملک نے کہا- ‘‘ہم جنتر منتر سے نہیں ہٹیں گے، یہ لڑائی نہیں رکے گی۔‘‘ انہوں نے کہا، لڑکیاں (خاتون پہلوان) کمیٹی کے سامنے پیش ہوئی ہیں، لیکن رپورٹ نہیں آئی ہے۔

اس معاملے میں ساکشی ملک نے کہا کہ ہم ڈھائی ماہ سے انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلوان سنگیتا پھوگاٹ نے اس معاملے میں کہا کہ ہم دوبارہ صرف انصاف کے لیے آئے ہیں اور انصاف چاہتے ہیں۔

دہلی کے جنترمنتر پر دھرنا دینے والے پہلوانوں نے برج بھوشن سنگھ کے ساتھ ساتھ کشتی فیڈریشن کے ایڈیشنل سکریٹری ونود تومر پر بھی کئی الزام لگائے ہیں۔ وزارت کھیل کو ان کی بھی شکایت سی گئی تھی۔