Bharat Express DD Free Dish

World News

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ فلپائن کے منڈاناؤ علاقے میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسردہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران کو "فوراً فائرنگ بند" کر دینی چاہیے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک بار پھر شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں سِوک کنٹریکٹ پارٹی کی شاندار کامیابی پر نکول پاشینیان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ بھارت اور آرمینیا کے درمیان تاریخی تعلقات اور باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پاشینیان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

فلپائن پیر کی صبح ایک شدید اور ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا جس نے ملک کے جنوبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، جسے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران فلپائن میں آنے والے طاقتور ترین زلزلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر اتر تو گیا، تاہم لینڈنگ کے بعد اس کا توازن برقرار نہ رہ سکا اور وہ رن وے سے پھسل کر کنارے کی جانب چلا گیا۔ اسی دوران طیارے کے پچھلے حصے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد آگ تیزی سے پورے جہاز میں پھیل گئی۔ حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

زندہ بچ جانے والے شخص کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں نے پہلے گاڑی کے اندر پٹرول چھڑکا اور پھر لائٹر کی مدد سے آگ لگا دی۔ چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی اور اندر موجود افراد کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہ رہا۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے روسی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ایک ہی رات میں 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرون یوکرینی شہروں پر داغے۔ ان کے مطابق یہ حملہ گزشتہ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیو پر ہونے والا تیسرا بڑا حملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس شہری آبادی کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گِنزا سکس نامی شاپنگ کمپلیکس میں پیش آیا، جہاں خریداری کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ ایک خاتون نے ایمرجنسی سروس کو فون کر کے اطلاع دی کہ عمارت کے اندر اچانک ایک تیز اور ناگوار بو پھیل گئی، جس کے باعث لوگ مسلسل کھانسنے لگے اور کئی افراد گھبراہٹ کا شکار ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ ٹنگائل ضلع کی کالیہاٹی میں ڈھاکہ-ٹنگائل ہائی وے پر صبح تقریباً ساڑھے چار بجے پیش آیا۔ ٹرک میں بڑی تعداد میں لوگ سوار تھے جو عید کے موقع پر بنگلہ دیش کے شمالی اضلاع کی جانب سفر کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر مسافر ٹرک میں لدی لوہے کی سریوں کے اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بھارت کے عوام کی جانب سے وہ چینی صدر شی جن پنگ اور چین کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بھگوان اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کو صبر دے اور لاپتا افراد کی جلد اور محفوظ واپسی ممکن بنائے۔