Bharat Express

Canada Plane Crash: کینیڈا کے شہر وینکوور میں طیارہ گر کر تباہ، دو انڈین ٹرینی پائلٹس سمیت تین ہلاک

کینیڈین پولیس نے ایک بیان میں کہا، ‘حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا ہے اور علاقے میں لوگوں کے جانی نقصان یا کسی خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

کینیڈا کے شہر وینکوور میں طیارہ گر کر تباہ، دو انڈین ٹرینی پائلٹس سمیت تین ہلاک

Canada Plane Crash: کینیڈا کے شہر وینکوور کے قریب چیلی ویک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کے حادثے میں دو بھارتی ٹرینی پائلٹس سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ علاقے میں ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے دو بھارتی پائلٹوں کے نام ابھے گڈرو اور یش وجے راموگاڈے ہےاور وہ ممبئی کے رہنے والے تھے۔ مقامی حکام  حادثہ کی جگہ پر  پہنچ کر تحقیقات کر رہی ہے ۔

کینیڈین پولیس نے ایک بیان میں کہا، ‘حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا گیا ہے اورعلاقے میں لوگوں کے جانی نقصان یا کسی خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حادثہ پائپر پی اے ۔34سینیکے  نامی چھوٹے دوانجن والے طیارے میں

پیش آیا۔

بھارت ایکسپریس