Sourav Ganguly Security Downgraded: بنگال حکومت نے سورو گنگولی کی سیکیورٹی کم کردی گئی، زیڈ کی جگہ اب وائی کیٹیگری کی ملے گی سیکیورٹی
ریاستی حکام کے مطابق سورو گنگولی کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ ریاستی سکیورٹی ایجنسیوں اور متعلقہ اداروں نے لیا۔ اس جائزے میں ان کی عوامی مصروفیات، خطرات کی نوعیت اور موجودہ حالات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا گیا۔ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ گنگولی کو اب زیڈ زمرے کی سکیورٹی کی ضرورت نہیں رہی، جس کے بعد ان کی حفاظت کو ایک درجے کم کرتے ہوئے وائی کیٹیگری میں منتقل کر دیا گیا۔
Police Reaches TMC Leader Abhishek Banerjee’s House: ٹی ایم سی لیڈر ابھیشیک بنرجی کے گھر پہنچی کولکاتا پولیس، سیاسی حلقوں میں ہلچل، جانیے کیا ہے پورا معاملہ
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی کولکاتا واقع رہائش گاہ پر پیر کے روز بھاری پولیس فورس پہنچ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں جاری نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد کی گئی۔
CM Suvendu Adhikari Meets PM Modi: مغربی بنگال کے وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، کہا- ’بنگال کی ترقی مرکز کی ترجیح‘
مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ سویندو ادھیکاری نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کو سیاسی اور انتظامی دونوں اعتبار سے کافی اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ اس دوران ریاست کی ترقی، معیشت، صنعت اور روزگار سمیت کئی اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
Bengal Man Who Sold Jhalmuri To PM Gets Death Threats: وزیراعظم مودی کو جھال موڑی کھلانے والے بکرم ساؤ کی نیند حرام، پاکستان اور بنگلہ دیش سے مل رہی ہیں دھمکیاں
بکرم ساؤ نے بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے ان کا خاندان شدید ذہنی دباؤ میں ہے اور راتوں کی نیند اڑ چکی ہے۔ انہوں نے اس معاملے کی شکایت مقامی پولیس سے بھی کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے اور بین الاقوامی نمبروں سے آنے والی دھمکیوں کی مکمل جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
Amit Shah Will Open the ‘Secret Envelope’: بنگال کا ’باس‘ کون؟ کولکاتا میں امت شاہ کھولیں گے نام کا ’خفیہ لفافہ‘، جانیے اعلان کا وقت
مغربی بنگال میں بی جے پی مقننہ پارٹی کی اہم میٹنگ آج دوپہر 2 بجے کولکاتا میں ہوگی۔ مرکزی مبصرین امت شاہ اور موہن چرن ماجھی کی موجودگی میں بنگال کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ 9 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔
West Bengal Violence: ’بنگال میں ’مہا جنگل راج‘ ختم کرے گی بی جے پی‘، پی اے کے قتل پر سوویندو ادھیکاری نے اور کیا کہا؟
مغربی بنگال میں بی جے پی لیڈر سوویندو ادھیکاری کے قریبی ساتھی چندرناتھ رتھ کے قتل سے سیاسی ہلچل تیز ہو گئی۔ انتخاب کے بعد تشدد کے معاملے پر بی جے پی اور ٹی ایم سی آمنے سامنے آ گئے ہیں، جبکہ ترنمول کانگریس نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
Bengal NIA Action TMC Summon: بنگال میں کاؤنٹنگ سے قبل این آئی اے کا بڑا ایکشن، ٹی ایم سی کے 52 لیڈر گرفتار، سیاسی درجۂ حرارت عروج پر
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے ایک دن قبل سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے، جہاں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مالدا ضلع میں ایک سنسنی خیز کارروائی کرتے ہوئے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے درجنوں مقامی لیڈروں کے خلاف شکنجہ کس دیا ہے۔
Supreme Court: بنگال انتخابات کی گنتی کو لے کر پرسپریم کورٹ کے فیصلے پر بی جے پی کا پہلا ردعمل
سُدھانشو ترویدی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی جانب سے بار بار آئینی اداروں پر سوال اٹھانا جمہوری نظام کے لیے مناسب نہیں اور اس سے سیاسی و اخلاقی دونوں سطحوں پر سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔
West Bengal Election Amit Shah Claim: بنگال میں ‘دیدی’ کی رخصتی طے؟ امت شاہ کا بڑا دعویٰ، پہلے مرحلے میں بی جے پی 152 میں سے 110 سیٹیں جیت رہی ہے
امت شاہ نے 110 نشستوں کے “جادوئی ہندسے” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی واضح اکثریت کی طرف بڑھ رہی ہے، جس سے پارٹی کارکنوں کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔ شاہ کے مطابق عوام اب تبدیلی کے حق میں کھڑی ہو چکی ہے
PM Modi Bengal Rally: وزیر اعظم نریندر مودی آج بنگال میں تین بڑی ریلیوں سے کریں گے خطاب، شام کو سلی گڑی میں میگا روڈ شو کی تیاری
وزیر اعظم مودی کی یہ ریلیاں بی جے پی کی وسیع انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کے تحت وہ پورے انتخابی عمل کے دوران تقریباً 14 جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کے لیے 23 اور 29 اپریل کے مراحل نہایت اہم مانے جا رہے ہیں،





