Bharat Express DD Free Dish

Weather Update

جمعرات کے روز ممبئی میں شدید بارش کا امکان ہے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ، شدید بارش کا انتباہ جاری کیا ہے۔ IMD نے ممبئی، تھانے اور پالگھر کے ساتھ ساتھ رائے گڑھ، رتناگیری، کولہا پور، ستارہ اور بلدھانہ جیسے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

گجرات کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔اس سے سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق، اتوار 11 جون کو قومی دارالحکومت دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور کیرالہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ تمل ناڈو میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، شمال مشرقی بحیرہ عرب، کیرالہ-کرناٹک کے ساحلوں اور اس سے ملحقہ مشرقی وسطی بحیرہ عرب، لکشدیپ اور بحیرہ انڈمان علاقے میں آج تیز ہوا کی رفتار 40-45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو ریاست میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے

شمالی ہند سمیت دہلی-این سی آر میں تین دنوں تک بارش ہونے والی ہے۔ 24 مئی کو ہلکی بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی نے اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں اگلے دو دنوں تک شدید ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔ گرمی کی لہر نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ م

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین موسمیات نے اگلے 3 سے 4 دنوں تک آسمان ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 19.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا

آسمان پر گھنے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے راجدھانی دہلی اور این سی آر خطہ میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ بارش کے ساتھ تیز ہوا چلنے سے موسم مکمل طور پر سرد ہو گیا ہے۔