Bharat Express

Weather Update: جی 20 سمٹ سے پہلے دہلی میں بدلے گا موسم، ان ریاستوں کے لیے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

G20 سمٹ سے پہلے دہلی میں بدلے گا موسم، ان ریاستوں کے لیے الرٹ جاری

Weather Update: گزشتہ چند دنوں سے دہلی این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں پسینے والی  گرمی نے لوگوں کا برا حال کر رکھا ہے۔ دن کے وقت جون جیسی گرمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب ایک سکون فراہم کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ جمعرات کو دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بوندا باندی سے کچھ راحت ملی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں یوپی، اتراکھنڈ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں موسم   بہت ہی خوشگوار ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کے مدے نظر الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو مزید بارش کا امکان ہے۔

جی 20 کانفرنس کے دوران بارش کے امکانات

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  آپ کو بتاتے چلیں کہ 9 اور 10 ستمبر کو دارالحکومت دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ جمعہ یعنی ۸ ستمبر سے ہی غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ایسے میں بارش جی 20 کا مزہ  خوشگوار کر سکتی ہے۔ آپ کو باتیں  ہے کہ  نئی دہلی  کے وہ علاقہ اب ایک قلعے میں تبدیل ہو چکےہیں سیکورٹی کی وجہ سے  اور  کیوںکہ وہاں مندوبین کی آمدورفت ہے۔ یہاں تک کہ محکمہ موسمیات نے جی 20 کے حوالے سے ویب سائٹ پر الگ سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس حوالے سے مسلسل معلومات دی جا رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

دہلی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں بھی بارش

دہلی کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں بھی بارش  کا سلسلہ شروع ہ وگیا ہے ۔ جمعرات کو کئی علاقوں میں بارش ہوئی ۔بارش سے لوگوں کو راحت ملی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں بارش کا سلسلہ 12 ستمبر تک جاری رہے گا۔ یوپی کے بعد اتراکھنڈ میں بھی بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہرادون، چمولی، باگیشور، پتھورا گڑھ اور نینی تال میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بارش کے بعد  سردی کا موسم شروع ہو سکتا ہے

موسم کے مطابق ایسا ہو سکتا ہے کہ کئی ریاستوں میں ہلکی سری کے موسم کا آغاز ہو جائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب دہلی-این سی آر میں صبح سے ہلکی سردی  کا احساس ہونے لگےگا۔

بھارت ایکسپریس