Bharat Express DD Free Dish

Weather Update

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران کئی مقامات پر موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا عندیہ دیا ہے۔ تریپورہ، مغربی بنگال، اڈیشہ، مشرقی اتر پردیش، مشرقی راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، وسطی مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ ان دونوں ریاستوں میں جون کے مہینے سے اب تک 230 سے ​​زیادہ لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہی نہیں، ان دونوں ریاستوں میں اس ہفتے 84 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے چار افراد کی جان جا چکی ہے۔

مانسون مغربی اترپردیش میں سرگرم ہے۔ جب کہ مشرقی زون میں یہ معمول کے مطابق ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی زون میں چند مقامات پر جب کہ مغربی زون میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بارش کی وجہ سے آج درجہ حرارت میں تبدیلی آئی ہے۔ آج ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری آس پاس رہنے کی امید ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

  گزشتہ 15 سالوں میں دوسری بار جولائی میں اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے۔ تاہم اب ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس مہینے میں اب تک 384.6 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ پچھلے 15 سالوں میں اس سے زیادہ بارش صرف جولائی میں ہوئی ہے۔ جولائی 2021 میں 507.1 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

دہلی سے متصل نوئیڈا میں بدھ کی صبح موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ لوگوں کوامس بھری  گرمی سے راحت تو ملی۔  بارش کے باعث جگہ جگہ  سڑکوں پر پانی بھرا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک جام کے مناظر ہر طرف دیکھائی دے رہے ہیں۔

ممبئی کے علاوہ کرناٹک میں بھی شدید بارشوں کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی ہے ۔جس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ  بنا ہوا ہے۔ کئی چھوٹے دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ یہاں بھی کئی اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات (IMD)  نے الرٹ  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے تیز بارش یا بجلی گرنے کے دوران گھر کے اندر ہی رہیں۔ کھلے میں یا درختوں اور پودوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔

دہلی حکومت کے ایک وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی حکومت ہائی الرٹ پر ہے۔ جیسے ہی جمنا ندی 206 میٹر کی سطح کو عبور کرے گی، ہم دریا کے ساتھ انخلاء شروع کر دیں گے۔