Tauqeer Raza clarifies his statement: ’’جان بوجھ کر میری باتوں کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی…‘‘، مولانا توقیر رضا نے جے پور میں دیے بیان پر دی صفائی
جے پور میں مولانا توقیر رضا خان نے وقف اراضی کو لے کر بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کسی کے باپ کو ہماری جائیداد پر قبضہ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارے نوجوان ڈرپوک نہیں ہیں۔ ہم نے ان کو روک رکھا ہے۔ جس دن ہم سڑکوں پر آ گئے تو آپ کی روح کانپ جائے گی۔ حکومت ہمیشہ بے ایمان رہی ہے اور آج کی زیادہ ہے۔
JPC Meeting: جے پی سی میٹنگ میں داؤدی بوہرہ برادری نے خود کو وقف بورڈ کے دائرے سے باہر رکھنے کا کیا مطالبہ، جانئے تفصیلات
سینئر وکیل ہریش سالوے اور دیگر نمائندوں نے داؤدی بوہرہ برادری کے مذہبی عقائد اور کمیونٹی لیڈر سے منسلک اختیارات کا حوالہ دیتے ہوئے جے پی سی کی میٹنگ میں پرزور طریقے سے یہ دلیل دی کہ وقف بورڈ کو اس کمیونٹی کی جائیدادوں اور معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں 4 نومبر 2024 کو وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جے پی سی سے ملاقات کی۔ وفد نے معزز کمیٹی کے اراکین کو تفصیلی نمائندگی دی اور مجوزہ بل کے ساتھ اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔
Owaisi Slams BJP, RSS: اسد الدین اویسی نے وقف کے معاملے میں ہندو تنظیموں اور مودی حکومت کو دکھایا آئینہ،ہندو مذہبی اداروں کے زیر کنٹرول اراضی کی تفصیلات کردی شیئر
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مرکزی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ہندو مذہبی اداروں کے زیر کنٹرول زمین کا ڈیٹا بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وقف بورڈ کے بارے میں یہ افواہ پھیلانے والے بی جے پی اور سنگھ کو تھوڑا پڑھنا چاہئے۔
Waqf Amendment Bill 2024: وقف ترمیمی بل سے متعلق دہلی حکومت اور ایل جی کے افسران میں پھر ٹکراو، عام آدمی پارٹی تیارکررہی ہے بڑا پلان
موصولہ اطلاعات کے مطابق، وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق وزیرمحصولات اورافسران میں تنازعہ ہوگیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ وقف ترمیمی بل سے متعلق حکومت کی جانب سے سی ای اونے بنائی تھی، جسے ایڈمنسٹریٹراشونی کمارنے بدل دیا تھا۔
وقف ترمیمی بل پر کیا ہے عام آدمی پارٹی کا کیا ہے موقف؟ رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دیا یہ جواب
راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 2004 اور2009 میں بی جے پی نے رحمٰن کمیٹی کو نافذ کرنے کی بات کہی تھی۔ 2013 میں جو وقف ترمیمی بل منظور ہوا تھا اس میں بی جے پی نے بھی ساتھ دیا تھا۔ لیکن اب بی جے پی خود الگ اسٹینڈ لے رہی ہے اور وہ نفرت کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
JPC Meeting: وقف بل سے متعلق میٹنگ میں تصادم کے بعد ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی کو جے پی سی سے کر دیا گیا معطل
منگل کو جے پی سی کی میٹنگ میں وقف (ترمیمی) بل 2024 پر بحث کے دوران ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے ہنگامہ آرائی کے درمیان شیشے کی بوتل توڑ دی۔
Parliament building made on Waqf property: وقف کی زمین پر بنی ہے پارلیمنٹ کی نئی عمارت،مولانا بدرالدین اجمل نے کیا بڑا دعویٰ،بی جے پی نے دیا جواب
اجمل کے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے ان پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ اجمل کے ووٹ بینک نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے ان کی شکست ہوئی۔
Waqf Amendment Bill 2024: جمعیۃ علماء ہند کے وفدکی جے پی سی کے ساتھ طویل میٹنگ، بل کے آئینی پہلوؤں کا پیش کیا تفصیلی جائزہ
جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت میں وقف ترمیمی بل 2024 پراپنی آراء اورتجاویزپیش کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی ) سے میٹنگ کی۔
Waqf Amendment Bill: وقف بل پر اب لی جائے گی جمعیۃ علماء ہند کی رائے! رام مندر کے وکیل کو بھی ملا جے پی سی کی اگلی میٹنگ کا دعوت نامہ
مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے لوک سبھا میں وقف بل 2024 پیش کیا تھا جس کی کانگریس اور سماج وادی پارٹی سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی تھی۔ انڈیا اتحاد نے اسے مسلم دشمن قرار دیا۔ یہ بل لوک سبھا میں بحث کے بغیر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔