Bharat Express DD Free Dish

Uttar Pradesh

جماعت اسلامی ہند نے میمورنڈم کے ذریعے جو اہم مطالبات پیش کیے ہیں ۔ان میں حکومت سے انہدامی کاروائی پر فوری روک لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ ‎جماعت اسلامی ہند نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت نے کہا کہ 30 جولائی 2026 کی مقررہ آخری تاریخ قریب ہے، اگر انتظامیہ اپنے انہدامی فیصلے پر عمل کرتی ہے تو یہ طلبہ برادری کے لیے سنگین نا انصافی ہوگی۔

کانپور میں اڈانی فاؤنڈیشن نے پیدائشی طور پر ٹیڑھے پاؤں (کلب فٹ) کے شکار بچوں کے علاج اور بحالی کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے متاثرہ بچوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں اور ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔

حکومت کے مطابق یہ کوریڈور این ایچ-19 اور وارانسی رنگ روڈ کے درمیان بغیر رکاوٹ رابطہ فراہم کرے گا، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ اس سڑک کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اوسط سفری وقت تقریباً 60 منٹ سے کم ہو کر صرف 20 منٹ رہ جائے گا، جبکہ این ایچ-19 سے کاشی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے میں لگنے والا وقت بھی 50 منٹ سے گھٹ کر تقریباً 25 منٹ ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت، اتر پردیش حکومت اور شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان درخواستوں پر جواب طلب کیا ہے جن میں عطیات کی مبینہ خرد برد کی آزادانہ اور عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ امیدوار کا کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کم از کم گریجویٹ ہونا ضروری ہے۔ عمر کی حد 50 سے 70 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ کسی بڑے سرکاری ادارے، عوامی تنظیم، کمپنی یا محکمے میں کم از کم 20 سال کا انتظامی تجربہ بھی لازمی ہوگا۔ ٹرسٹ کے مطابق امیدوار کا فعال طور پر ہندو مذہب پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں پر اچھا عملی عبور بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

2010 میں موسیقار جوڑی ساجد۔واجد نے انہیں سلمان خان کی فلم 'دبنگ' میں مشہور گیت 'ہم کا پینی ہے' گانے کا موقع دیا۔ یہ نغمہ ریلیز ہوتے ہی زبردست مقبول ہوا اور شباب صابری راتوں رات بالی ووڈ کے نمایاں گلوکاروں میں شامل ہو گئے۔ وہ اپنی کامیابی کا بڑا سہرا سلمان خان اور ساجد۔واجد کے سر باندھتے ہیں۔

رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں 25 جون کو ایودھیا کے رام مندر میں موصول ہونے والے عطیات میں مبینہ خرد برد کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو اپنی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید 15 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ معاملے کے ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے اور کسی بھی قصوروار کو بخشا نہ جائے۔

انکم ٹیکس محکمے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹرسٹ کے خیراتی (چیریٹیبل) درجے کو منسوخ کردیا ہے۔ جوہر یونیورسٹی کی تعمیراتی لاگت اور چندے کی رقم پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے 147 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ استعفیٰ مبینہ مالی بے ضابطگی کے معاملے میں اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایودھیا سے سابق سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے پون پانڈے کے ان الزامات کے بعد عمل میں آئی، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رام مندر میں موصول ہونے والے تقریباً 7 سے 7.5 کروڑ روپے کے نذرانوں میں مبینہ خردبرد کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں بہتر علاج کے لیے پریاگ راج ریفر کر دیا گیا ہے۔ زخمی ٹول ملازمین کی شناخت ہیرامن، آلوک، کرشن پال، اتُل اور راجو کے طور پر ہوئی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی شروع کی۔