Vehicle speed maintained on Ganga Expressway: گنگا ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی رفتار برقرار، بارش سے متاثرہ حصوں کی بروقت مرمت
حساس مقامات پر مسلسل نگرانی، فیلڈ ٹیموں نے فوری کارروائی کرکے سڑک کو درست کیا، مسافروں کی حفاظت اور ہموار آمدورفت اولین ترجیح
Road Accident in MP: ڈمپر اور پک اپ میں تصادم، گائے کو بچانے کی کوشش میں خوفناک حادثہ، 8 یوپی کے مزدوروں کی موت
یہ حادثہ رات تقریباً ایک بجے گوالیار-بھنڈ-اٹاوہ قومی شاہراہ پر چھیمکا موڑ کے قریب پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ سڑک پر مویشی بیٹھے ہوئے تھے۔ پک اپ ڈرائیور نے انہیں بچانے کی کوشش کی، جس کے دوران گاڑی بے قابو ہوگئی اور سامنے سے آرہے ڈمپر سے جا ٹکرائی۔ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اپ گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ گاڑی میں سوار کئی مزدور اچھل کر سڑک پر جا گرے۔ حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔
Big Relief For Ghazipur MP Afzal Ansari: غازی پور سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کو ملی بڑی راحت، جانئے کیا ہے اصل معاملہ
سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ غازی پور کی عدالت نے تقریباً ایک سال قبل ان کی جائیدادیں آزاد کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کے مطابق، عدالت نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر دیا کہ جن الزامات کے تحت ان کی زمین اور دیگر جائیدادیں ضبط کی گئی تھیں، ان الزامات کے معاملے میں بعد میں انہیں راحت مل چکی ہے۔
Akhilesh targets BJP: اکھلیش کا بی جے پی پر حملہ، کہا- نالے بھرے ہیں اور اسمارٹ سٹی کی باتیں کررہےہیں، ایکسپریس وے پر جگہ جگہ گڑھے
اکھلیش یادو نے کہا کہ جس طرح ماضی میں انگریزوں سے اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑی گئی، اسی طرح آج بھی حکومت کے سامنے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے آئین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ پورا لکھنؤ کچرے سے بھرا ہوا ہے۔
Salute to the children’s courage: ابھیجیت دیپکے- بچوں کی ہمت کو سلام، جین زی کے بعدجنریشن الفا نے سڑک کی خراب حالت،اور تعلیمی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے سڑکوں پر اترے
اتر پردیش کے ہمیرپور میں چندوپور کے گنگوا کا ڈیرہ اور بچی کا ڈیرہ علاقوں کے طلبہ طویل عرصے سے سڑک نہ ہونے کی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔ بارش کے موسم میں کیچڑ سے بھرے راستے پر اسکول جانا بچوں کے لیے خطرناک بن گیا تھا۔ اس مسئلے کے خلاف طلبہ اور مقامی افراد ترنگا ہاتھوں میں لے کر ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔
UP Assembly: اتر پردیش اسمبلی میں 59,019 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ پیش، توانائی، صنعت اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ
وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کیے گئے ضمنی بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے 4,722 کروڑ روپے جبکہ محکمہ سماجی بہبود کے لیے 1,655 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی توسیع، صنعتی سرمایہ کاری، صحت کی سہولیات کو مضبوط بنانے اور زرعی شعبے کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے وفد کا محمد علی جوہر یونیورسٹی کا دورہ، ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ گورنر کو پیش کیا گیا میمورنڈم، انہدام پر فوری روک لگانے کا کیا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند نے میمورنڈم کے ذریعے جو اہم مطالبات پیش کیے ہیں ۔ان میں حکومت سے انہدامی کاروائی پر فوری روک لگانے کا مطالبہ شامل ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے حکم پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جماعت نے کہا کہ 30 جولائی 2026 کی مقررہ آخری تاریخ قریب ہے، اگر انتظامیہ اپنے انہدامی فیصلے پر عمل کرتی ہے تو یہ طلبہ برادری کے لیے سنگین نا انصافی ہوگی۔
Adani Foundation: اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں سماجی ترقی کی مضبوط بنیاد بن رہا ہے اڈانی فاؤنڈیشن
کانپور میں اڈانی فاؤنڈیشن نے پیدائشی طور پر ٹیڑھے پاؤں (کلب فٹ) کے شکار بچوں کے علاج اور بحالی کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے متاثرہ بچوں کو بروقت علاج فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ معمول کی زندگی گزار سکیں اور ان کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہو سکے۔
Cabinet Approves 6-Lane Elevated Corridor: وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے وارانسی میں گنگا کنارے 6 لین ایلیویٹڈ کوریڈور کو دی منظوری، ٹریفک جام سے ملی گے راحت
حکومت کے مطابق یہ کوریڈور این ایچ-19 اور وارانسی رنگ روڈ کے درمیان بغیر رکاوٹ رابطہ فراہم کرے گا، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ اس سڑک کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اوسط سفری وقت تقریباً 60 منٹ سے کم ہو کر صرف 20 منٹ رہ جائے گا، جبکہ این ایچ-19 سے کاشی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے میں لگنے والا وقت بھی 50 منٹ سے گھٹ کر تقریباً 25 منٹ ہو جائے گا۔
Ram Temple donation theft case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں آٹھوں ملزمان کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع، سپریم کورٹ نے حکومت اور ٹرسٹ سے مانگا جواب
سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت، اتر پردیش حکومت اور شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان درخواستوں پر جواب طلب کیا ہے جن میں عطیات کی مبینہ خرد برد کی آزادانہ اور عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔





