Bharat Express DD Free Dish

Uttar Pradesh

ریاستِ اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا ہے کہ چترکوٹ دھام آنے والے دنوں میں بھارت کی عظیم ثقافت اور روحانیت کے نمائش کا انوکھا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں عقیدت (آستھا) اور معیشت (ارتھ ویوسستھا) کا انوکھا سنگَم دیکھنے کو ملے گا۔

جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ یہ نیٹ ورک کالعدم تنظیموں جیشِ محمد اور انصار غزوۃ الہند سے منسلک بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور تقریباً 2,900 کلو دھماکہ خیز مواد، بھاری تعداد میں اسلحہ اور حساس اشیاء برآمد کیں۔

موچی رام چیت اب کینسر سے جوجھ رہے ہیں۔ دو سال پہلے اُنہیں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد ان کی صحت مسلسل بگڑتی گئی۔ آج وہ بستر سے اٹھنے کے قابل نہیں۔ اُن کے 28 سالہ بیٹے راگھو موچی، جو اب خاندان کے واحد کماؤ فرد ہیں، نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے اپنے والد کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

کانپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکانت شکلا کو محکمہ داخلہ نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں معطل کر دیا ہے۔ ویجیلنس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔

اتر پردیش کے نوئیڈا کے جیوَر علاقے میں قائم امرِت اسپتال کے بارے میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ یہ اسپتال دیکھنے میں مکمل طور پر فعال اور جدید سہولیات سے آراستہ نظر آتا ہے، لیکن حقائق کے مطابق یہاں سب کچھ جعلی بنیادوں پر چل رہا ہے۔

جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس آر مہادیون پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور چارج شیٹ داخل ہو گئی ہے، اس لیے تینوں ملزمان کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔ ان ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں اس سے قبل الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی تھیں، جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کے ایک پروگرام کے دوران حلال سے تصدیق شدہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے جی ایس ٹی اصلاحات کے نفاذ کے بعد سے ملک بھر میں متعدد تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں بی جے پی ایم ایل اے ڈاکٹر راجیشور سنگھ لکھنؤ میں جی ایس ٹی ریفارمز کانکلیو کا انعقاد کر رہے ہیں۔

یہ تجارتی میلہ نہ صرف کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے گا بلکہ نوجوانوں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرے گا، اور اترپردیش کی پہچان کو صنعت، دستکاری، ثقافت اور خوراک کے ذریعے عالمی سطح پر مزید مستحکم کرے گا۔

رہائی کے فوراً بعد اعظم خان رامپور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں پارٹی کارکنان اور حامیوں نے ان کے شاندار استقبال کی تیاری کی ہے۔ سیاسی گلیاروں میں بھی ان کی رہائی کو لے کر بحثیں تیز ہو گئی ہیں اور اسے ریاستی سیاست کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔