Iran Israel War: اسرائیل سعودی تیل کی تنصیبات پر کرے گا حملہ،ایران کا سنسنی خیز دعوی، ایران نے اس کارروائی کو “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیا
ایران کے فوجی ہیڈکوارٹر “خاتم الانبیاء” کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ خطے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی تیاری ہو رہی ہے، جن میں سعودی عرب کے تیل اور گیس پلانٹس بھی شامل ہیں۔
Iran – US War: ایران-امریکہ جنگ میں شدت، 16 امریکی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ،ایران نےکہا- F-35 بھی نشانے پر
ڈرون اردن کے ایک ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملے میں نشانہ بنا۔ مزید دو ڈرون حادثات میں بھی تباہ ہوئے۔حادثات بھی نقصان کی بڑی وجہ بنے۔ کویت میں تین F-15 ایگل لڑاکا طیارے مبینہ طور پر اپنی ہی فوج کی فائرنگ (فرینڈلی فائر) کا شکار ہو گئے،
Oil Attack: جنگ کا میدان چھوڑنے کی تیاری میں امریکہ، ایران نے تیز کردی جنگ، عراق سے بحرین تک چاروں طرف تیل ٹھکانوں پرحملہ
ایران کے مسلسل حملوں نے آبنائے ہرمزکو بند کردیا ہے، جس سے تیل کی عالمی تجارت کوخطرہ لاحق ہے۔ حال ہی میں عراق کی بندرگاہ بصرہ کے قریب دوامریکی آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہوگیا۔
Dubai Airport Drone Attack: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس ڈرون سے حملہ، ایک ہندوستانی سمیت 4 لوگ زخمی
امریکہ-اسرائیل اور ایران کی جنگ میں دبئی بھی جل رہا ہے۔ کچھ دیر پہلے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس ڈرون سے حملہ ہوا ہے۔ اس میں 4 لوگ زخمی ہوگئے، جس میں ایک ہندوستانی بھی شامل ہے۔
Jamat-E-Islami Hind on US-Israel-Iran War: جماعت اسلامی ہند نے ایران پرحملہ کے لئے اسرائیل-امریکہ پراٹھایا سوال، ہندوستانی حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مغربی ایشیا کی جنگ پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ اوراسرائیل کی طرف سےجاری مشترکہ فوجی کارروائیوں پراپنی شدید تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے قومی خودمختاری اورعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
Iran Drone attack Dubai Airport: ایران کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملہ، ابوظہبی کو بھی بنایا نشانہ
ایران نے دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اورابوظہبی پرڈرون حملہ کرکے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، کئی میزائلوں کوبھی روکا گیا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم Flightradar24 کے مطابق ممکنہ ایرانی ڈرون حملوں کے امکان کی خبروں کے درمیان کئی ایئرکرافٹ دبئی کے چکر لگاتے رہے یا وہاں پہنچنے میں تاخیر کرتے رہے۔
Israel-US-Iran War: امریکہ نے ڈبویا وارشپ تو ایران نے پھونک ڈالا تیل ٹینکر! کیسے بڑھتی جارہی ہے خطرناک تباہی
امریکہ کو اس کے کئے کا سبق ایران نے سکھا دیا ہے۔ امریکہ نے ایرانی جہاز کو اڑا دیا تھا، جب وہ ہندوستان سے لوٹ رہا تھا۔ اب بدلے میں ایران نے امریکی تیل ٹینکرکو نشانہ بنایا ہے۔
Iran denounces the US for sinking IRIS Dena: ’’ایرانی جنگی جہاز ڈبونے پر امریکہ کو ہوگا پچھتاوا…‘‘، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیان
رپورٹس کے مطابق جنگی جہاز ڈینا آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے واپسی کے دوران 4 مارچ کو سری لنکا کے جنوبی ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں تھا، جب اس پر حملہ کیا گیا۔ اس کے بعد امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ بحرِ ہند میں ایران کے ایک جنگی جہاز کو امریکی افواج نے ٹارپیڈو حملے کے ذریعے ڈبو دیا ہے۔
US-Israel-Iran Conflict: ایران پرحملے کے لئے امریکہ نے کیا بھارت کے پورٹ کا استعمال؟ جانئے کیا ہے اس کی حقیقت
ایران اسرائیل جنگ کے درمیان، ہندوستان نے ایک سابق امریکی فوجی اہلکار کے اس دعوے کو"فرضی" قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ امریکی بحریہ ایران پرحملوں کے لیے ہندوستانی بندرگاہوں کا استعمال کررہی ہے۔ وزارت خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔
Israel-Iran War: ایران-اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھی ہوگی انٹری؟ وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دیا بڑا اشارہ
ایران-اسرائیل تنازعہ کے درمیان پاکستان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ اپنے دفاعی معاہدے کی وجہ سے اس تنازعہ میں ملوث ہوسکتا ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے ایران کو سعودی عرب پر حملہ کرنے سے خبردار کیا ہے۔ دریں اثنا، مشرق وسطیٰ میں میزائل حملے اور فوجی کارروائی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔





