ایران کے حملے بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمزکو بند کردیا ہے اورایرانی بحریہ اس سے گزرنے والے بحری جہازوں کونشانہ بنا رہی ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روزدعویٰ کیا کہ وہ جنگ جیت چکے ہیں اورجلد ہی اسے ختم کردیں گے۔ یہ دعویٰ کرنے کے چند گھنٹے بعد ایران نے عراقی بندرگاہ بصرہ کے قریب دوامریکی آئل ٹینکروں پرحملہ کیا۔ جہاں امریکہ جنگ سے دستبردارہونے کا موقع تلاش کررہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اگلے 6 ماہ تک لڑنے کے لیے تیارہے۔ ایران نے بحری جہازوں، تیل کی ریفائنریوں اورخطے میں امریکی اڈوں کونشانہ بناتے ہوئے اپنے حملے تیزکردیئے ہیں۔
ایران کے حملے کے بعد دونوں ٹینکرمیں خطرناک آگ لگ گئی، اس حملے میں ٹینکرپر سوارایک کروممبرکی موت ہوگئی ہے اور38 لوگوں کوعراقی سیکورٹی اہلکاروں نے بچالیا ہے۔ خبروں کے مطابق، یہ جہازامریکی کمپنی ایس ٹی ایس سے منسلک ہے۔ وہیں یواے ای میں ایران نے ایک بحری جہازکونشانہ بنایا ہے، جس سے معمولی آگ لگ گئی۔ بحرین میں حملوں کے بارے میں بحرینی حکومت نے کہا کہ یہ ایران کی جانب سے محراق گورنری میں ایک تنصیب پرایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنانا کھلی جارحیت ہے اورمتعلقہ حکام نے کارروائی شروع کردی ہے۔
BREAKING: Just hours after Trump told Oil Tankers to enter the Strait of Hormuz, regardless of Iran’s threats, an oil tanker is reportedly targeted and decimated by Iran in the Persian Gulf, just past the Strait of Hormuz.
Trump’s horrific advice may have just gotten people… pic.twitter.com/sIlztoUWW0
— Ed Krassenstein (@EdKrassen) March 11, 2026
ایک عراقی افسرنے بتایا ہے کہ ایک آئل ٹینکرپرحملے کے بعد عراق کے تیل بندرگاہوں پرکام کاج پوری طرح سے ٹھپ ہوگیا ہے جبکہ کمرشیل بندرگاہوں پرکام جاری ہے۔ عراق کی کمپنی فار پورٹس کے سربراہ فرحان الفرطوسی نے بھی العراقیہ نیوزکو بتایا کہ ایک کرورکن کی موت ہوگئی ہے اور38 افراد کوبچالیا گیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔
دوامریکی ٹینکروں پرایران کا حملہ
عراقی بندرگاہ کے سیکورٹی حکام نے بتایا کہ دوغیرملکی ٹینکرزجوعراقی ایندھن لے جا رہے تھے، دھماکہ خیز مواد سے لدی ایرانی کشتیوں کے حملے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آئی این اے کی ایک رپورٹ کے مطابق، الفرطوسی نے کہا کہ ایک ٹینکرپرپٹرولیم مصنوعات لوڈ کی جا رہی تھیں، جب اس پرحملہ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں شامل چھوٹے ٹینکروں میں سے ایک پرمالٹا کا جھنڈا لگا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس جہازپرایک دھماکہ ہوا تھا۔ حالانکہ یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ براہ راست حملہ تھا یا دیسی ساختہ دھماکہ خیزڈیوائس (خودکش کشتی) تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
