TMC in West Bengal: ممتا بنرجی کی بے حد قریبی نے دیا بڑا جھٹکا، بنگال ٹی ایم سی صدر نے چھوڑا ساتھ، چندریما بھٹا چاریہ نے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ
چندریما بھٹا چاریہ نے اپنے استعفیٰ میں کسی بھی وجہ کا ذکرنہیں کیا ہے۔ ان کے اچانک سبھی عہدوں سے ہٹنے کے فیصلے نے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل تیزکردی ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی کو خط لکھ کرنہ صرف ریاستی صدرعہدہ چھوڑا، بلکہ پارٹی اوراس سے متعلق سبھی دیگرذمہ داریوں سے بھی خود کو الگ کرلیا۔
ممتا بنرجی سے چھن جائے گی ٹی ایم سی؟ الیکشن کمیشن سے ملا باغی اراکین پارلیمنٹ کا گروپ، دو-تہائی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ
ممتا بنرجی کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ جمعرات کو ترنمول کانگریس کے باغی اراکین پارلیمنٹ کے گروپ نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اوردوتہائی اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
Eggs on Mahua Moitra: مہوا موئترا کا بی جے پی کارکنوں پر انڈے پھینکنے کا الزام، ڈی جی پی سے کی مدد کی اپیل
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد متعدد ترنمول کانگریس لیڈران پر انڈے پھینکے جانے کے واقعات سامنے آئے تھے۔ اب ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھی اسی نوعیت کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بنگال میں ٹی ایم سی لیڈران پر انڈے پھینکنے پرکلکتہ ہائی کورٹ نے لگائی پھٹکار، حکومت سے مانگی تفصیلی رپورٹ
مغربی بنگال میں ’’انڈوں سے حملے‘‘ کا رواج عام ہوگیا ہے۔ جہاں ناراض شہریوں نے سیاست دانوں پرانڈے پھینکے ہیں۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کوروکنے کے لئے گائیڈ لائنس بنانے اورتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سبھی کی حفاظت کویقینی بنائے اورایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
’’کمرمیں رسّی باندھ کرگھمانا قانوناً غلط…‘‘، جہانگیرخان معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا- حقوق انسانی کی خلاف ورزی ٹھیک نہیں
کلکتہ ہائی کورٹ نے گرفتار شخص کی کمرمیں رسّی باندھنے کو قانوناً غلط ٹھہرایا ہے اور اسے حقوق انسانی کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ جہانگیرخان معاملے میں سماعت کرتے ہوئے جسٹس بھٹا چاریہ نے پولیس کو کسی بھی شخص کے حقوق کی خلاف ورزی نہ کرنے کا حکم دیا۔ یہ فیصلہ مغربی بنگال میں گرفتاریوں کے دوران ایسی تصاویر کے پیش نظر آیا ہے، جہاں ملزمین کو رسّی باندھ کر لے جایا جا رہا تھا۔
ہتک عزت معاملے میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے گرفتاری پر لگائی روک
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کوہتک عزت کے ایک مقدمے میں بڑی راحت ملی ہے۔ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری پرروک لگا دی ہے۔ کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ نے بھوپال میں ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیا تھا۔
ٹی ایم سی کے باغی اراکین اسمبلی پر برہم ہوئیں مہوا موئترا، الیکشن لڑنے کا دے دیا چیلنج، جانئے پورا معاملہ
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے پارٹی کے 65 باغی اراکین اسمبلی سے استعفیٰ دینے اور نیا مینڈیٹ مانگنے کی اپیل کی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ باغی اراکین کے ذریعہ عرضی داخل کرکے انہیں اصلی ٹی ایم سی کے طورپر منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
TMC Expels 8 Leaders: ترنمول کانگریس میں بڑا سیاسی بحران، پارٹی مخالف سرگرمیوں کے پیش نظر فرہاد حکیم اور اروپ بسواس سمیت 8 سینئر لیڈران پارٹی سے خارج
پیر کے روز مغربی بنگال میں اپوزیشن لیڈر رتبرتا بنرجی کی قیادت میں ایک باغی گروپ نے آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیے نئی قیادت کے ڈھانچے کا اعلان کیا تھا۔ باغیوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی میں سرپرست (مینٹور) کا کردار ادا کریں۔
TMC Leader Jahangir Khan Wife arrested: ٹی ایم سی لیڈر جہانگیر خان کی اہلیہ کو مغربی بنگال پولیس نے کیا گرفتار، جانئے کیا ہے گرفتاری کی وجہ
مغربی بنگال پولیس نے ہفتہ کے روز ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر جہانگیرخان کی اہلیہ ریجینا بی بی عرف سرینا بی بی کو گرفتارکرلیا ہے۔ وہ گزشتہ تین دنوں سے فرار چل رہی تھیں۔ ریجینا بی بی کی گرفتاری کے بعد اب ان پر تعزیرات ہند (بی این ایس) 2023، آرمس ایکٹ 1959 اور ایکسپلوس ایکٹ 1884 کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
Tariq Anwar On Samajwadi Party: سماجوادی پارٹی میں انتشارسے متعلق قیاس آرائیوں پر کانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انور نے کہا-’اکھلیش یادو کی اپنی پارٹی پرپکڑ…‘
کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آپریشن ٹائیگرسے متعلق کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس میں رقم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی جاتی ہے کہ ایمانداری ڈگمگا جاتی ہے۔





