Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026

پاکستان کے اس وقت ایک پوائنٹ ہے۔ اگر پاکستان ہفتہ کے روز سری لنکا کے خلاف اپنے میچ میں بڑی کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو اس کے بھی تین پوائنٹس ہو جائیں گے۔ ایسی صورت میں بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔

بھارت کی جانب سے ارشدپ سنگھ سب سے کامیاب گیندباز رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیے، جبکہ ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور شیوم دوبے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اگر نیوزی لینڈ اپنے اگلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس پانچ ہو جائیں گے اور وہ گروپ میں سرفہرست پہنچ جائے گا۔ اس صورت میں انگلینڈ چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے گا اور پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے مکمل طور پر باہر ہو جائے گا ۔

انگلش کپتان نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ ول جیکس نے 23 گیندوں پر 28 رنز کا اہم تعاون دیا۔ پاکستان کی جانب سے گیندبازی میں شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فرحان نے گروپ اسٹیج کی اپنی شاندار فارم کو انگلینڈ کے خلاف بھی جاری رکھا۔ ایک اینڈ سے وکٹ گرنے کے باوجود وہ کریز پر ڈٹے رہے اور 45 گیندوں میں 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اپنی اس اننگز کے دوران فرحان نے 7 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

پاکستانی ٹیم سست پچ کا فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط اسپن اٹیک کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔ ٹیم میں عثمان طارق، صائم ایوب، ابرار احمد، شاداب خان اور محمد نواز جیسے اسپنرز موجود ہیں، جو انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتے ہیں،

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان اب تک چار ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں ویسٹ انڈیز نے تین جبکہ زمبابوے نے ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2013 میں ٹی20 فارمیٹ میں آمنے سامنے آئی تھیں۔

بابر کے علاوہ فخر زمان بھی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے 17 میچوں میں 439 رنز بنائے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 134 سے زائد رہا ہے، تاہم موجودہ ورلڈ کپ میں انہیں پلیئنگ الیون میں مستقل موقع نہیں مل سکا۔

دوسری جانب زمبابوے نے بھی اس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ کپتان سکندر رضا کی قیادت میں ٹیم نے اپنے ابتدائی دو میچ جیتے۔ زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے جب کہ آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوَم دوبے نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے گروپ مرحلے کا اختتام مضبوط انداز میں کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔