Bharat Express DD Free Dish

T20 World Cup 2026: بھارت نے نیدرلینڈ کو 17 رنز سے دی شکست، بلے کے بعد گیند سے بھی چمکے شیوَم دوبے

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوَم دوبے نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے گروپ مرحلے کا اختتام مضبوط انداز میں کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

احمد آباد: بھارت نے ’جیت کا چوکا‘ لگاتے ہوئے گروپ-اے مرحلے کا اختتام فتح کے ساتھ کیا۔ ٹیم انڈیا نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2026 کے 36ویں میچ میں نیدرلینڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی۔  شیوَم دوبے کو 66 رنز کی شاندار اننگز اور 2 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بھارت کی اننگز

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم نے تیسری ہی گیند پر ابھیشیک شرما(0) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد تلک ورم نے اننگز کو سنبھالا۔ انہوں نےایشان کشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 39 رنز اور کپتان سوریہ کمار یادیو کے ساتھ 30 رنز کی شراکت قائم کی۔ تلک ورما 27 گیندوں پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادیو اور شیوَم دوبے نے چوتھے وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑ کر ٹیم کو 110 تک پہنچایا۔ سوریہ 34 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

شیوم دوبے نے پھر ہاردک پاںڈیا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 35 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دھار شراکت قائم کی۔ دوبے نے 31 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کیے، جبکہ ہاردک پانڈیا نے 21 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ آرین دت نے 2 اور کائل کلین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کی جوابی اننگز

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 176 رنز ہی بنا سکی۔ مائیکل لیویٹ اور میکس او ڈاؤڈ نے محتاط آغاز فراہم کیا اور 5.4 اوورز میں 35 رنز جوڑے۔ اس کے بعد کولن ایکرمین اور باس ڈی لیڈے نے تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کی۔ حالانکہ، 13ویں اوور میں ورون چکرورت نے لگاتار دو گیندوں پر اہم وکٹیں لے کر میچ کا رخ موڑ دیا۔ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 15 رنز بنا سکے۔ آخر میں نوح کراس (ناٹ آؤٹ 25) اور جیک لائن-کیسٹ نے ساتویں وکٹ کے لیے 47 رنز جوڑ کر شکست کا مارجن کم کیا۔

  مضبوط پوزیشن میں بھارت

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 14 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوَم دوبے نے 3 اوورز میں 35 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ بھارت نے گروپ مرحلے کا اختتام مضبوط انداز میں کرتے ہوئے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read