Bharat Express DD Free Dish

ICC T20 World Cup 2026: ٹی20 ورلڈ کپ 2026، سری لنکا اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے درمیان برتری کی جنگ

دوسری جانب زمبابوے نے بھی اس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ کپتان سکندر رضا کی قیادت میں ٹیم نے اپنے ابتدائی دو میچ جیتے۔ زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے جب کہ آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی۔

نئی دہلی :سری لنکا اور زمبابوے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ جمعرات کو آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلیں گی۔ دونوں ٹیمیں سپر-8 مرحلے کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ گروپ بی میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کی دوڑ نے اس مقابلے کو نہایت دلچسپ بنا دیا ہے۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں۔ اس نے آئرلینڈ کو 20 رنز، عمان کو 105 رنز اور آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ زمبابوے کے خلاف کامیابی حاصل کر کے سری لنکن ٹیم اپنی برتری برقرار رکھنا چاہے گی تاکہ سپر-8 میں مضبوط پوزیشن کے ساتھ داخل ہو سکے۔

دوسری جانب زمبابوے نے بھی اس ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا ہے۔ کپتان سکندر رضا کی قیادت میں ٹیم نے اپنے ابتدائی دو میچ جیتے۔ زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے جب کہ آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا ،جس کے باعث اسے ایک پوائنٹ ملا۔ اس طرح 5 پوائنٹس کے ساتھ زمبابوے گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر وہ سری لنکا کو شکست دے دیتی ہے تو 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہتے ہوئے سپر-8 میں داخل ہوگی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ

سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان اب تک 11 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 8 میں سری لنکا کامیاب رہا ہے جب کہ زمبابوے نے 3 میچ جیتے ہیں۔ اعداد و شمار سری لنکا کے حق میں ضرور ہیں، لیکن موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے مقابلہ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے۔زمبابوے کے لیے اس ٹورنامنٹ میں برائن بینیٹ نمایاں بلے باز ثابت ہوئے ہیں، جو دو اننگز میں 112 رنز بنا چکے ہیں۔ گیند بازی میں بلیسنگ مزاربانی نے دو میچوں میں 7 وکٹیں لے کر حریفوں کو پریشان کیا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی سری لنکا کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔

سری لنکا کو ایک بار پھر پتھم نسانکا اورکوسل مینڈس سے بڑی اننگز کی توقع ہوگی۔ دونوں بلے باز حالیہ میچوں میں ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔کرکٹ شائقین کو اس سنسنی خیز مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے، جہاں صرف جیت ہی نہیں بلکہ گروپ میں برتری کا اعزاز بھی داؤ پر لگا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read