Bharat Express DD Free Dish

Syed Ahmed Bukhari

جامع مسجد دہلی کے شاہی امام سید احمد بخاری کی اہلیہ نیر بخاری کا بدھ کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ نمازِ جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد میں ادا کی گئی، تدفین جنت نشاں قبرستان میں ہوئی۔

سوشل میڈیا پرخبردیکھنے کے بعد بھارت ایکسپریس اردو نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس کی تصدیق کے لئے پہلے ان کے قریبی لوگوں سے رابطہ کیا اوربعد میں ان کی فیملی سے بھی بات کی اوریہ پتہ لگانے کی کوشش کی کہ جو افواہ پھیلائی جا رہی ہے اس کی کیا حقیقت ہے۔

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کے پوتے، سید اریب بخاری نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی اور لوگوں سے دعا کرنے کی اپیل کی۔ امام بخاری کو انفکشن ہوا ہے اوران کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

امام سید احمد بخاری نے کہا کہ مذہبی شناخت کی بنیاد پر جس طرح بے گناہوں کو قتل کیا گیا اس کی مذمت ہرمسلمان کو کرنی چاہیے، حملے کے بعد حکومت نے جو بھی اقدامات کیے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کو سخت سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے۔

دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد مسلمانوں کا خیال تھا کہ ہندوستان میں رہ کر انہیں حقوق اور انصاف ملے گا، لیکن افسوس کہ ملک کی کیا حالت ہوگئی ہے۔

سید احمد بخاری نے کہا، 'آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے ہمیں بتایا ہے کہ دہلی کی جامع مسجد کا سروے کرانے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن حکومت کو سنبھل-اجمیر اور دیگر مقامات پر ہونے والے سروے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

دعوت نامہ میں سید احمد بخاری نے دستار بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کے مطابق نئے امام کی دستار بندی کی تقریب میں نئے امام کی ذمہ داری باقاعدہ طور پر سر پر امامت کی پگڑی باندھ کر دی جاتی ہے۔ نئے امام سید شعبان بخاری دہلی میں پلے بڑھے اور بخاری خاندان کی میراث کے وارث ہیں۔