Shahi Idgah Masjid Case: گیان واپی مسجد کے بعد اب متھرا کی شاہی عید گاہ پر نظر، اے ایس آئی سروے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل
Shri Krishna Janmabhoomi Case: سپریم کورٹ میں یہ عرضی شری کرشن جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی طرف سے داخل کی گئی ہے اور سروے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
CJI DY Chandrachud on Independence Day: چیف جسٹس نے کہا :انصاف تک رسائی میں روکاوٹوں کو دور کرنا سب سے بڑا چیلنج، من مانی گرفتاری اور انہدامی دھمکی کا بھی کیا ذکر
چیف جسٹس چندر چوڑ نے کہا، "عدالتی نظام کی طاقت انصاف فراہم کرنا ہے، اگر کسی شخص کو من مانی گرفتاری، انہدام کی دھمکی، جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایسے شخص سپریم کورٹ کے ججوں سے ہمت حاصل کرنی چاہیے۔
SC will issue guidelines to strengthen self-regulation of TV channels: زہریلے اور نفرتی ٹی وی چینلوں کے آنے والے ہیں ”برے دن‘‘ ، سپریم کورٹ نے لگام لگانے کی تیاری کردی شروع
سی جے آئی چندرچوڑ نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ٹی وی چینلز خود سے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت میں کتنے لوگ آپ کی اس بات سے متفق ہوں گے۔ ہر کوئی پاگل ہوگیا کہ کیا یہ قتل ہے۔آپ جانچ شروع کردیجئے۔آپ کتنا جرمانہ لگاتے ہیں ؟ ایک لاکھ ۔ ایک چینل ایک دن میں کتنا کماتا ہے؟
Adani-Hindenburg Case: اڈانی گروپ-ہنڈن برگ معاملے کی جانچ کے لئے سیبی نے سپریم کورٹ سے 15 دنوں کا مزید وقت مانگا
Adani-Hindenburg case: سیبی نے سپریم کورٹ سے ہنڈن برگ کی طرف سے اڈانی گروپ پر لگائے گئے الزامات کی جانچ سے متعلق 15 دنوں کا مزید وقت مانگا ہے۔
Nawab Malik Gets Bail: نواب ملک کو 17 ماہ کے بعد ملی ضمانت، لیکن جلد ہی کرنی ہوگی جیل واپسی
مہاراشٹر کے سابق وزیراور این سی پی رہنما نواب ملک کو قریب ڈیڑھ سال بعد راحت کی خبر سننے کو ملی ہے۔ دراصل جمعہ (11 اگست) کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک کو بڑی راحت دے دی ہے۔
Supreme Court On Atiq Ahmed Case: پولیس حراست میں قتل سے سسٹم کے تئیں لوگوں کا اعتماد ہوتا ہے کمزور، عتیق احمد قتل کیس پر سپریم کورٹ کا تبصرہ
سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی اور یوپی کے ایڈوکیٹ جنرل اجے کمار مشرا نے یوپی حکومت کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے بنچ کو بتایا کہ ہر انکاؤنٹر کیس کی جانچ سی آر پی سی کی دفعات کے تحت کی گئی ہے۔
Article 370 Hearing and CJI remarks: آرٹیکل 370 معاملے پرسماعت کے دوران چیف جسٹس کے تبصرے سے گپکار اتحاد کی بے چینی میں ہوسکتا ہے اضافہ
جسٹس کول نے کہا، "یہ کہنا غلط ہو گا کہ دفعہ 370 کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا تھا، ہمیں صرف یہ دیکھنا ہے کہ حکومت نے اسے ہٹانے کے لیے جو طریقہ کار اپنایا وہ درست تھا یا نہیں۔ اس سے پہلے اس سماعت کے تیسرے دن سپریم کورٹ نے اہم ریمارکس دیے تھے۔
Centre moves bill to regulate election commissioners’ appointment: الیکشن کمیشن پر سرکاری نکیل ڈالنے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹنے والا بل راجیہ سبھا میں پیش
اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ حکومت آئینی بنچ کے حکم کے خلاف بل لا کر سپریم کورٹ کو کمزور کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے مارچ 2023 میں ایک حکم میں کہا تھا کہ سی ای سی کی تقرری صدر،وزیر اعظم، چیف جسٹس آف انڈیا اور اپوزیشن لیڈر کے مشورے پر کی جانی چاہیے۔
How CJI DY Chandrachud responded on Gogoi’s comment: سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کےتبصرے پر موجودہ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کا بڑا بیان
ریٹائرڈ ججوں کی رائے حکم کے پابند نہیں ہے۔ اگر آپ کسی ساتھی کا حوالہ دیتے ہیں، تو آپ کو موجودہ جج ساتھی کا حوالہ دینا ہوگا۔ ایک بار جب وہ جج کی کرسی سے سبکدوش ہوجاتے ہیں ،تب ان کی ذاتی رائے ہوتی ہے، اور سابق ججز کی ذاتی رائے یا تبصرہ کسی حکم کے پابند نہیں ہوتا۔
Bilkis Bano case in Supreme Court: جن مجرموں نے پانچ ماہ کی حاملہ بلقیس کا گینگ ریپ کیا ہو،آنکھوں کے سامنے 11رشتہ داروں کاقتل کیا ہو،کیا وہ کسی رعایت کے مستحق ہوسکتے ہیں؟سپریم کورٹ میں سوال
شوبھا گوپتا نے بار بار بنچ سے پوچھا کہ کیا وہ مجرم جو اس جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ جس طرح سے انہوں نے اسے انجام دیا ہے۔کیا وہ ان کے ساتھ دکھائی گئی نرمی کے مستحق ہیں؟ صوابدیدی حکم وغیرہ کے علاوہ، کیا وہ کسی نرمی کے مستحق ہیں؟




