Bharat Express

Sunny Deol

اکشے کمار، پنکج ترپاٹھی اور یامی گوتم اسٹارر 'او ایم جی 2' کے باکس آفس نمبر بھی زبردست ہیں۔ سنی دیول کی 'گدر 2' کے بعد 'او ایم جی 2' بھی باکس آفس پر کھڑی ہے اور اچھی کمائی کر رہی ہے۔

سنی دیول نے کہا ہے کہ وہ ایک انٹروورٹ ہیں۔ یعنی وہ شخص جو دوسروں سے کم بولتا ہے یا اپنی بات صرف کسی خاص شخص سے کہہ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے وہ فیلڈ میں بھی اپنا وقت نہیں دے پا رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اگلی بار لوک سبھا الیکشن نہیں لڑنا چاہتے

بینک آف بڑودہ نے اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کی جائیداد 56 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے نیلامی کے لیے رکھی تھی۔ یہ نیلامی 25 اگست کو آن لائن میڈیم کے ذریعے کی جانی تھی۔

باکس آفس ٹریکر کے مطابق گدر 2 نے آٹھویں دن یعنی دوسرے جمعہ کو 19.5 کروڑ کی کمائی کی ہے جس کے بعد فلم کی کل کمائی 304.13 کروڑ ہوگئی ہے۔ یہی نہیں گدر 2 ہندی نیٹ فلم میں 300 کروڑ کمانے والی 12ویں فلم ہے۔

 گدر2 میں ریل لائف پاکستانی افسر بنے رومی خان کے لئے مشکلات میں تب اضافہ ہوا، جب وہ تھیئیٹر میں فلم دیکھنے گئے۔ یہاں انہیں ہجوم کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔

 اتوارکے روز فلم نے 50 کروڑ کا اعدادوشمار پار کرلیا اوراس طرح فلم نے محض تین دنوں میں سوا سو کروڑ روپئے کے کلیکشن کا اعدادوشمار پار کردیا ہے۔ فلم کی زبردست کامیابی پر سنی دیول کے والد دھرمیندرنے ناظرین کو شکریہ کہا ہے۔

سنی نے کہا کہ اپنے ابتدائی دنوں میں بھی انہوں نے مختلف فلمسازوں کے ساتھ کام کیا اور کبھی کسی کیمپ کا حصہ نہیں رہے۔ انہوں نے راہل راول، جے پی دتہ جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کیا کیونکہ ان کے کام میں "جذبہ، خلوص اور ایمانداری" ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے، آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں، اور پھر وہ منہ پھیر کر آگے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ اس فلم انڈسٹری کی سچائی ہے۔

اداکار سے سیاستداں بنے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے اپنی نئی فلم غدر 2 کی تشہیر کے دوران بڑا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان نفرت کی ذمہ دار سیاست ہے۔