Bharat Express

بیٹے سنی دیول کی ’گدر2‘ کی کمائی دیکھ کر خوش ہوئے والد دھرمیندر، سوشل میڈیا پر کہہ دی یہ بڑی بات

 اتوارکے روز فلم نے 50 کروڑ کا اعدادوشمار پار کرلیا اوراس طرح فلم نے محض تین دنوں میں سوا سو کروڑ روپئے کے کلیکشن کا اعدادوشمار پار کردیا ہے۔ فلم کی زبردست کامیابی پر سنی دیول کے والد دھرمیندرنے ناظرین کو شکریہ کہا ہے۔

سنی دیول کی فلم گدر 2 پر دھرمیندر نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم گدر2 باکس آفس پر جم کر دھمال مچا رہی ہے۔ فلم نے اوپننگ ڈے (افتتاحی روز) ہی 40 کروڑ روپئے کا کلیکشن کرکے سبھی کو حیران کر دیا۔ جبکہ دوسرے دن یہ اعدادوشمار 43 کروڑ کے آس پاس جا پہنچا۔ اتوار کو فلم نے 50 کروڑ روپئے کا اعدادوشمار حاصل کرلیا اور اس طرح فلم نے محض تین دنوں میں سوا سو کروڑ روپئے کے کلیکشن کے اعدادوشمارکو حاصل کرلیا ہے۔ فلم کی اس شاندار کامیابی پر سنی دیول کے والد دھرمیندر نے ناظرین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دھرمیندر نے ادا کیا ناظرین کا شکریہ

اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے پھولوں کے بڑے سے گلدستہ کے ساتھ دھرمیندر نے تصویرپوسٹ کی ہے۔ دھرمیندر تصویر میں گرین کلر (ہرے رنگ) کے ٹی شرٹ میں نظرآرہے ہیں اور انہوں نے سرپرکیپ لگا رکھی ہے۔ کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’دوستوں گدر2 کو آپ کے پیار بھرے ردعمل کے لئے آپ سبھی کا پیاران کے آشیرواد اورآپ کی نیک خواہشات نے اسے بلاک بسٹربنا دیا۔‘ محض ایک گھنٹے میں تصویر پر 35 ہزار سے زیادہ لائکس آچکے ہیں اور لوگ تصویرپرکمنٹ کرکے انہیں خوب مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dharmendra Deol (@aapkadharam)

واضح رہے کہ چوتھے دن کے کلیکشن کے بعد گدر2، 200 کروڑ روپئے کے اعدادوشمار چھولے گی۔ فلم گدر2 سال 2001 کی بلاک بسٹر فلم گدر ایک پریم کہانی کا سیکول ہے۔ گدر2 ایک پیریڈ ایکشن ڈراما فلم ہے، جس کی ہدایت کاری اور تعمیر انل شرما نے کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔