Salman Khan Statement on CJP Protest: سلمان خان نے کہا– ’طلبہ ہماری پہلی ترجیح ! پلیز لوٹ جائیے اپنے والدین کے پاس‘، وزیر اعظم مودی سے متعلق کہی یہ بڑی بات
سی جے پی مظاہروں کے درمیان سلمان خان نے طلبہ کی سلامتی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
INDIA alliance MPs and leaders are peacefully heading to Gandhi Smriti: راہل گاندھی کے گھر میٹنگ ختم، بس میں بیٹھ کر گاندھی اسمرتی بھون جا رہے ہیں اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ
نیٹ پیپرلیک ہونے پردہلی میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ دریں اثنا، راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرانڈیا الائنس کی میٹنگ ہوئی اورتمام شریک لیڈران پُرامن طریقے سے تیس جنوری مارگ پرگاندھی اسمرتی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی راہل گاندھی کی رہائش گاہ پرپہنچیں۔
Ibrahim Ali Khan Expresses Concern Over the CJP Protest: سی جے پی مظاہرے پر ابراہیم علی خان کا اظہارِ تشویش، طلبہ کی حمایت میں کہا- ’تعلیم کے لیے نہیں ہونا چاہیے خوف کا ماحول ‘
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اگرچہ اپنے فلمی کیریئر کے آغاز کو لے کر خبروں میں رہتے ہیں، لیکن اس بار وہ ایک سماجی مسئلے پر ردِعمل دینے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے مظاہروں اور طلبہ کے احتجاج پر ابراہیم نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ADCP Sandeep Lamba Transferred after Slapping Woman: خاتون کو تھپڑ مارنے والے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لامبا پر کارروائی، جنتر منتر سے کئے شفٹ، جانئے پوری تفصیل
دہلی میں ایک خاتون کوتھپڑمارنے والے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ لامبا کوکناٹ پلیس سے ہٹا کرشمال مشرقی دہلی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 20 جولائی کوپارلیمنٹ مارچ کے دوران پیش آیا اورویڈیو وائرل ہونے کے بعد چیف جسٹس نے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سندیپ لامبا کو دھمکیاں ملنے کے بعد احتجاجی مقام سے ہٹا دیا گیا تھا۔
Delhi Students Protest Foreign Media Coverage: سڑکوں پر خون بہا، لیکن…، دہلی احتجاج پر نیویارک ٹائمز سے الجزیرہ تک کی بڑی رپورٹس
دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی قیادت میں طلبہ کے احتجاج کی گونج سات سمندر پار بھی سنائی دی۔ دنیا کے کئی بڑے بین الاقوامی میڈیا اداروں نے اس احتجاج کو نمایاں کوریج دیتے ہوئے طلبہ کے اس مظاہرے کو جرات مندانہ قرار دیا۔
Preity Zinta Support Sonam Wangchuk And Students: ’’تعلیم میں سدھارکی لڑائی میں طلبا کے ساتھ ہوں…‘‘ طلبا کی حمایت میں اتریں پریتی زنٹا، سونم وانگچک سے کی خاص اپیل
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے سونم وانگچک سے انشن ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا اورسونم وانگچک ہندوستان کے مستقبل کے لئے لڑ رہے ہیں۔
UP Politics: عام آدمی پارٹی کی امیدوں کو بڑا جھٹکا، راہل گاندھی-پرینکا گاندھی کو ملا اکھلیش یادو کا ساتھ، احتجاج کے مقام پرپہنچے
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے احتجاج کو سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی بھی حمایت مل گئی۔ سماجوادی پارٹی کے مکھیا کے ذریعہ کانگریس لیڈران کے احتجاج کو حمایت ملنا عام آدمی پارٹی کے لئے جھٹکا مانا جا رہا ہے۔
Jamaat-E-Islami on Police Brutality Against Student Protesters: پرامن مظاہرین پرپولیس کی بربریت پر جماعت اسلامی کا اظہار تشویش، انجینئر سلیم نے کہا-حکومت طاقت کے بجائے اختیار کرے بات چیت کا راستہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں سے مذاکرات کا آغاز کرے، پولیس کی زیادتیوں کی تحقیقات کرائی جائے اور طاقت کا بے جا استعمال کرنے والے پولیس افسران کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی تعلیمی اصلاحات نافذ کرے جو امتحانی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کا ذریعہ بنے۔
Delhi Metro Stations Closed: پارلیمنٹ مارچ، دہلی میٹرو کے 5 بڑے اسٹیشنوں کے داخلی و خارجی دروازے بند، مسافروں میں افرا تفری، جانیے انٹرچینج کے کیا ہیں متبادل؟
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے دہلی کے پانچ اہم میٹرو اسٹیشنوں کے داخلی اور خارجی دروازے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ تاہم راجیو چوک اور سینٹرل سیکریٹریٹ میٹرو اسٹیشنوں پر انٹرچینج کی سہولت حسبِ معمول جاری رہے گی۔
Rahul Gandhi appealed to students: ”مستقبل کی لڑائی ہے اورمیں آپ کے ساتھ ہوں…‘‘ ملک گیر احتجاج سے متعلق راہل گاندھی کا طلباء کوبڑا پیغام
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 جون کو راجستھان کے کوٹا میں دشہرہ گراؤنڈ میں ایک میگا ریلی کرنے والے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو اس ملک گیر طلبہ تحریک کے حوالے سے پیغام دیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل "ایکس" پر ایک پوسٹ میں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ میگا ریلی میں شامل ہوں۔





