Supreme Court on CJP Protest: پولیس اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، گائیڈ لائن طے کرنے کا مطالبہ
جنترمنتر پرہوئے احتجاجی مظاہرہ کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کے لئے مضبوط قانونی سیکورٹی اور واضح گائیڈ لائن کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں تشدد بھڑکانے والوں کے احتساب اورپولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئے یکساں رہنما خطوط تیارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Bihar NEET Protest Case Withdraw: جھک گئی سمراٹ حکومت! طلبا پر ہوئے کیس واپس، طلبا کے سخت انتباہ کے بعد بی جے پی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ
بہار کی سمراٹ چودھری کی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے تک درج سبھی معاملات میں گرفتاراورزیر حراست افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔
سی جے پی نے کیا عدالت جانے کا اعلان، کپل سبل دیں گے ایک کروڑ کا تعاون، احتجاج کرنے والے طلبا کو مدد فراہم کریں گے وکلا
سینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
طلبا کے خلاف ابھی بھی ایف آئی آر جاری، سی جے پی نے لگایا وعدہ خلافی کا الزام، بی جے پی پر برہم پرینکا گاندھی نے کہا- ’’یہ اپنی عادتوں سے باز نہیں آئیں گے…‘‘
ترجمان سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا- "ہمیں متعدد رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں کہ آسام، مغربی بنگال اور بہار جیسی ریاستوں میں مختلف سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ طلباء اور دیگر مظاہرین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے یا گرفتار کیا جا رہا ہے۔ ہمیں اس پر گہری تشویش ہے،" سوربھ داس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔
Nandan Nilekani Exam Reforms Task Force: انفوسس سے آدھار تک، اب امتحانی اصلاحات کی ذمہ داری، کون ہیں نندن نیلیکنی جو سنبھالیں گے NEET-JEE اصلاحات کا محاذ؟
نیٹ پیپر لیک تنازع کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے ایک ہائی پاورڈ ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، جس کی قیادت نندن نیلیکنی کریں گے۔
Tej Pratap Yadav was Detained: تیج پرتاپ یادو کو’بہار بند‘ کی حمایت کرنا پڑگیا بھاری، سمراٹ چودھری کی پولیس نے کرلیا گرفتار
پولیس کے مطابق، بہاربند کا اثرریاست کے مختلف علاقوں میں ملا جلا رہا۔ پٹنہ میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے، جبکہ نالندہ، نوادہ، جہان آباد اورروہتاس اضلاع میں بند کا اثرنسبتاً کم رہا۔ دوسری جانب تیج پرتاپ یادو نے ہفتہ کے روزکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے سے بہارآنے اورسمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
Dharmendra Pradhan Resignation: دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ پر امت شاہ کا پہلا ردعمل، کہا- عہدے سے زیادہ ملک ضروری
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان کے لئے عہدے سے کہیں زیادہ اہم ملک، ہماری نوجوان پیڑھی اور طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک کے نوجوانوں کا احترام کرتی ہے اور پیپر لیک کے خلاف سدھار کے لئے پابندعہد ہے۔
Soundarya Rajinikanth Support Protest: طلبہ کی حمایت میں سامنے آئیں سوندریا رجنی کانت، کہا- ’ان کی آواز کو عزت کے ساتھ سنا جانا چاہیے‘
فلم ساز اور سپر اسٹار رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی سوندریا رجنی کانت ان دنوں طلبہ کی حمایت میں دیے گئے اپنے بیان کے سلسلے میں خبروں میں ہیں۔ انہوں نے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی آواز کو عزت، وقار اور حساسیت کے ساتھ سنا جانا چاہیے۔
آندولن سے جھک گئی مرکزی حکومت؟ این ٹی اے میں اصلاحات سے متعلق آج رات 8 بجے بڑا اعلان ممکن
نیٹ امتحان پیپرلیک سے متعلق پورے ملک میں ہو رہے احتجاج سے حکومت بیک فٹ پر نظر آرہی ہے۔ اسی ضمن میں وزارت تعلیم آج رات 8 بجے بڑا اعلان کرنے والی ہے۔ اس سے طلبا کو بڑی راحت مل سکتی ہے۔
Bihar Students Protest: بہار میں پیپر لیک پر ہنگامہ، نوادہ میں بی جے پی دفتر کی اچانک کیوں بڑھانی پڑی سکیورٹی؟ جانیے وجہ
بہار میں پیپر لیک معاملے پر طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ نوادہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کی سکیورٹی اچانک سخت کر دی گئی ہے، جبکہ ضلع کے ایس پی خود سڑکوں پر اتر کر حالات کی نگرانی اور سکیورٹی انتظامات کی کمان سنبھال رہے ہیں۔





