Bharat Express DD Free Dish

Students Protest

پیوش مشرا نے رانچی میں احتجاج کر رہے امیدواروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر جدوجہد کرتے دیکھنا اور ان کی آنکھوں میں آنسو دیکھنا ان کے لیے تکلیف دہ تھا۔

جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی نیائے منچ کے طلبا لیڈردیویندر ناتھ مہتو نے کہا کہ لاکھوں طلبا کا درد باہرنکل کرآیا ہے۔ یہ آندولن رکنے والا نہیں ہے۔ یہ ایک عوامی احتجاج بن گیا ہے۔

رانچی میں JPSC-JSSC امیدواروں کی تحریک کے 16ویں روز وزرا کی کمیٹی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں طلبہ نے 10 اگست کو اسمبلی کے گھیراؤ کی وارننگ دی ہے۔

جمعہ کو بھی حکومت کے نمائندہ وفد نے احتجاج کرنے والے طلبہ کے دوسرے گروپ کے نمائندوں سے بات چیت کی تھی، لیکن اس ملاقات میں بھی کوئی ٹھوس حل نہیں نکل سکا تھا۔ ہفتہ کو ایک بار پھر بات چیت ہوئی، تاہم اس کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اگرچہ حکومت اور طلبہ کے درمیان بات چیت کے تمام راستے اب بھی کھلے ہوئے ہیں، لیکن طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔ طلبہ کی حمایت میں جے ایل کے ایم لیڈر دیویندر ناتھ مہتو گزشتہ 6 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

جے پی ایس سی-جے ایس ایس سی امتحانی تنازعہ سے متعلق جھارکھنڈ حکومت اورطلبا کے نمائندوں کے درمیان اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی، لیکن اہم مطالبات پرکوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

رانچی میں جاری جے پی ایس سی- جے ایس ایس سی طلبہ تحریک پر مہندر سنگھ دھونی کی خاموشی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ جانیے، اس کے پیچھے کیا وجہ ہے۔

جے پی ایس سی امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف رانچی میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ صرف وزیر اعلیٰ سے اور میڈیا کی موجودگی میں ہی بات چیت کریں گے۔

کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی ہفتہ کے روز پارٹی کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے ساتھ بہار پہنچے۔

بہار کے ضلع گیا کے ٹکاری سب ڈویژن میں واقع مڈل اسکول سیموارا کے طلبہ نے بنیادی سہولیات کی کمی کے خلاف ایس ڈی ایم دفتر پہنچ کر احتجاج کیا۔

اینٹی پیپرلیک بل لوک سبھا میں منظورکرلیا گیا۔ بل کی منظوری کے بعد ایوان کی کارروائی جمعرات کی صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران نہ کوئی گولی چلی اور نہ ہی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔