Bharat Express DD Free Dish

Tej Pratap Yadav was Detained: تیج پرتاپ یادو کو’بہار بند‘ کی حمایت کرنا پڑگیا بھاری، سمراٹ چودھری کی پولیس نے کرلیا گرفتار

پولیس کے مطابق، بہاربند کا اثرریاست کے مختلف علاقوں میں ملا جلا رہا۔ پٹنہ میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے، جبکہ نالندہ، نوادہ، جہان آباد اورروہتاس اضلاع میں بند کا اثرنسبتاً کم رہا۔ دوسری جانب تیج پرتاپ یادو نے ہفتہ کے روزکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے سے بہارآنے اورسمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

پٹنہ: بہارمیں نیٹ (نیٹ) پیپرلیک معاملے اورطلبا پرپولیس کارروائی کے خلاف ہفتہ کے روزہونے والے بہاربند کے دوران سابق وزیراورجن شکتی جنتا دل (جے جے ڈی) کے سربراہ تیج پرتاپ یادوکوپولیس نے گرفتار کر لیا۔ اطلاعات کے مطابق، وہ پٹنہ میں مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شریک تھے، جہاں سب سے زیادہ ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑدیکھنے کوملا۔ ذرائع کے مطابق، تیج پرتاپ یادوکوپہلے پٹنہ کے سینٹرل مال سے حراست میں لیا گیا، جس کے بعد رات گئے نوبت پورتھانے میں پوچھ گچھ کی گئی اوربعد ازاں انہیں باضابطہ طورپرگرفتارکرلیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس مقام پروہ موجود تھے، وہاں مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اورپولیس کی دوگاڑیوں کوبھی الٹ دیا۔

اس سے قبل تیج پرتاپ یادورام گلام چوک پردھرنا دے رہے طلبا اورمظاہرین کے ساتھ شریک ہوئے تھے۔ احتجاج کے دوران انہوں نے کہا، “ہم طلبہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑے ہیں۔ اگرضرورت پڑی توطلبا کے حقوق کے لیے اپنی جان دینے سے بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔” تاہم اس معاملے پرپولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب، حکام نے بتایا کہ نیٹ پیپرلیک اوراحتجاج کرنے والے طلبا پرپولیس کارروائی کے خلاف ریاست گیربند کی حمایت میں بائیں بازوکی طلبا تنظیموں کے کارکنان نے بہارکے مختلف اضلاع میں مظاہرے کئے، جن کے دوران کئی مقامات پرپولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تیج پرتاپ نے طلبا کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کیا

پولیس کے مطابق، بہاربند کا اثرریاست کے مختلف علاقوں میں ملا جلا رہا۔ پٹنہ میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے، جبکہ نالندہ، نوادہ، جہان آباد اورروہتاس اضلاع میں بند کا اثرنسبتاً کم رہا۔ دوسری جانب تیج پرتاپ یادونے ہفتہ کے روزکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے سے بہارآنے اورسمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔ آرجے ڈی سے نکالے جانے کے بعد تیج پرتاپ نے اپنی نئی سیاسی پارٹی جن شکتی جنتا دل قائم کی تھی۔

بہارکے کئی اضلاع میں احتجاج، ابھیجیت دیپکے سے بہارآنے کی اپیل

انہوں نے سوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں کہا، “میں ابھجیت دیپکے سے خصوصی اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوراً بہارآئیں۔ موجودہ سیاسی حالات میں ایک مضبوط عوامی تحریک کی ضرورت ہے، جو سمراٹ چودھری کی حکومت کواقتدارسے ہٹا سکے۔” یہ اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے، جب سی جے پی نے نیٹ پیپرلیک معاملے میں مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان کے استعفے کے بعد دہلی میں جاری اپنا احتجاج ختم کردیا ہے۔ اسی دوران ایک ویڈیوبھی سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، جس میں ابھجیت دیپکے کوجنترمنترپرجاری احتجاج کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ پٹنہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ اسی ہفتے پٹنہ میں طلبا نے بھی سی جے پی کی تحریک کی حمایت میں سڑکوں پرنکل کرزبردست احتجاج کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read