Mahant Nritya Gopal Das: ایودھیا سے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو خصوصی آشیرواد، مہنت نرتیہ گوپال داس جی مہاراج نے خط لکھ کر سالگرہ کی دی مبارک باد
شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس جی مہاراج نے بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی خط لکھ کر مبارک باد اور دعائیں دیں۔ خط میں انہوں نے بہار کی ترقی، بہتر حکمرانی اور سناتن ثقافت کے فروغ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
Chhath Mahaparva: ’سبھی کی زندگی سورج دیوتا کی کرپا سے روشن ہو‘، وزیر اعظم مودی نے اہل وطن کو چھٹھ مہاپرو کی مبارکباد دی
وزیر اعظم نے چھٹھ کے سندھیہ ارگھ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ فطرت کی پوجا کا یہ پون تہوار سب کی زندگی میں نئی توانائی اور تازگی لائے۔ امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی لیڈروں نے بھی ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔
Preeti Shekhar Slams Prashant Kishor: ’اپنی اوقات میں رہیے پرشانت کشور‘، بی جے پی کی جنرل سکریٹری پریتی شیکھر کا پی کے پر سخت حملہ
وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے متعلق بیان پر بہار کی سیاست گرم، ڈاکٹر پریتی شیکھر نے پرشانت کشور کو زبان اور تہذیب کا خیال رکھنے کی نصیحت کی
Bihar Boat Accident: وزیراعظم مودی نے راگھوپور کشتی حادثے پر دکھ کا کیا اظہار، کہا، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں
بہار کے ضلع ویشالی کے راگھوپور میں کشتی حادثے نے کئی خاندانوں کی خوشیاں چھین لیں۔ رام پور شیام چند گاؤں کے قریب پیش آئے اس دردناک حادثے میں 13 افراد کی موت ہو گئی، جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بہار کے سپول میں کیرتن کر رہے لوگوں کو تیز رفتار کار نے روند ڈالا، 5 افراد ہلاک، مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ کا اعلان
حادثے میں بھونیشوری یادو، رام چندریادواورکرشنا ساہ شدید زخمی ہوگئے۔ تینوں کوفوری طورپرصدراسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران بھونیشوری یادواوررام چندریادو نے دم توڑدیا۔ اس طرح حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی۔ کرشنا ساہ کا علاج جاری ہے۔ علاج کے دوران دومزید افراد کی موت کی خبرملتے ہی متوفین کے اہل خانہ اوردیگرلوگوں میں غم وغصہ پھیل گیا۔
پرشانت کشور نے سمراٹ چودھری کی بتائی حقیقت، بہار کی قیادت پر اٹھائے سوال، بانکی پور ضمنی الیکشن کے نتائج پر کہی یہ بڑی بات
بانکی پور ضمنی انتخاب 2026 میں بی جے پی کے 30 سال پرانے گڑھ کو منہدم کرنے کے بعد، جن سوراج کے ایم ایل اے پرشانت کشور نے واضح کیا کہ ان کی سمراٹ چودھری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بلکہ وہ بہار کے مستقبل اور قیادت کی لڑائی ہے۔ انہوں نے سمراٹ چودھری کی تعلیمی قابلیت، مجرمانہ پس منظر اور بیان بازی پر سنگین سوالات اٹھائے۔
’’عوام ناراض ہے… نتیش کمار کو ووٹ دیا، سی ایم کسی اور کو بنا دیا…‘‘ بانکی پور میں بی جے پی کی ہار پر جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا بڑا سوال
جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ نے کہا ہے کہ بانکی پور میں بی جے پی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ عوام کی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کماریہاں ہوتے تو ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ الیکشن میں عوام نے نتیش کمار کے نام پر ووٹ دیا تھا۔ عوام کے درمیان قیاس آرائی ہے کہ انہیں ہٹا دیا گیا۔
Bihar NEET Protest Case Withdraw: جھک گئی سمراٹ حکومت! طلبا پر ہوئے کیس واپس، طلبا کے سخت انتباہ کے بعد بی جے پی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ
بہار کی سمراٹ چودھری کی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے تک درج سبھی معاملات میں گرفتاراورزیر حراست افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔
Tej Pratap Yadav was Detained: تیج پرتاپ یادو کو’بہار بند‘ کی حمایت کرنا پڑگیا بھاری، سمراٹ چودھری کی پولیس نے کرلیا گرفتار
پولیس کے مطابق، بہاربند کا اثرریاست کے مختلف علاقوں میں ملا جلا رہا۔ پٹنہ میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے، جبکہ نالندہ، نوادہ، جہان آباد اورروہتاس اضلاع میں بند کا اثرنسبتاً کم رہا۔ دوسری جانب تیج پرتاپ یادو نے ہفتہ کے روزکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے سے بہارآنے اورسمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔
کیا آرجے ڈی کے اراکین پارلیمنٹ بھی کریں گے بغاوت؟ ابھے کشواہا نے وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری سے کی ملاقات، سیاسی قیاس آرائیاں تیز
بہار کی اورنگ آباد سیٹ سے آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد سے بہار میں سیاسی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔





