Bharat Express DD Free Dish

sports news

 آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان سے پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز ہندوستانی سرزمین پر کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا بغیرکوئی پریکٹس میچ کے ہندوستان سے مقابلہ کرے گا۔ یہ جانکاری آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ نے دی ہے۔

آسٹریلیا کے تجربہ کار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی نظریں 13 اگست سے بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کپل دیو اور ڈیل اسٹین کے ایک بڑے ریکارڈ پر جمی ہوئی ہیں۔ تاہم اسٹارک کا کہنا ہے کہ انفرادی کامیابیاں ان کے لیے ہمیشہ ٹیم کے مفاد کے بعد آتی ہیں۔

لوزان ڈائمنڈ لیگ رواں کیلنڈر سال میں نیرج چوپڑا کا تیسرا مقابلہ ہوگا۔ اس سے قبل وہ جون میں دوحہ ڈائمنڈ لیگ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے، جبکہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ چوٹ سے واپسی کے بعد نیرج چوپڑا اب اپنی بہترین فارم دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بائیں گھٹنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کی بنا پر بمراہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان تیزگیندباز عاقب نبی کو پہلی بار بھارتی ٹیسٹ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ عاقب نبی اب تک 43 فرسٹ کلاس میچوں میں 18 کی اوسط سے 162 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ وہ 16 مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔

مرکزی کابینہ نے 27-2026 سے 31-2030 تک کی مدت کے لیے نئی ’کھیلو انڈیا‘ اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔

گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2026 میں 53 کلوگرام خواتین ویٹ لفٹنگ زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ صرف 7 کلوگرام کے فرق سے طلائی تمغہ رہ گیا۔ گیانیشوری یادو کو ان کی کامیابی پر ملک کے نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور وزیر کھیل نے مبارک باد دی ہے۔

میرابائی چانو کی اس شاندار کامیابی کے ساتھ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں 2026 میں ہندوستان نے اپنا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل چنمبم رشی کانت سنگھ نے دولت مشترکہ کھیلوں 2026 کے مردوں کے 60 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے اسنیچ میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہیں پیرا پاور لفٹنگ میں جھنڈو کمار نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

اناہت اس وقت سینئر پی ایس اے ٹور کی عالمی درجہ بندی میں 20ویں نمبر پر ہیں۔ اب وہ اپنی تاریخی کامیابی کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی، جبکہ اسکواش لاس اینجلس 2028 اولمپک کھیلوں میں پہلی بار اولمپک کھیل کے طور پر شامل ہونے جا رہا ہے۔

وزیراعظم مودی نے 136ویں ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران کہا، ’’حالیہ دنوں میں ہمارے نوجوانوں نے کھیلوں میں کئی شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پی وی سندھو بیڈمنٹن میں جاپان اوپن کا خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی ہیں۔ پوری قوم کو ان کی کامیابی پر فخر ہے۔‘‘

امت شاہ نے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔ اب پورے ملک کی نظریں بھارتی ایتھلیٹس پر مرکوز ہیں۔