Urdu Conclave 2026

بغیر پریکٹس کے ٹیم انڈیا سے مقابلہ کرے گی آسٹریلیائی ٹیم، ٹسٹ سیریز سے متعلق کوچ نے کھولا راز

 آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان سے پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز ہندوستانی سرزمین پر کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا بغیرکوئی پریکٹس میچ کے ہندوستان سے مقابلہ کرے گا۔ یہ جانکاری آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ نے دی ہے۔

ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان آئندہ سلا کی شروعات میں پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریزکھیلی جائے گی۔ آسٹریلیائی ٹیم ہندوستان کے دورے پرآئے گی۔ اس سیریزسے پہلے آسٹریلیائی ٹیم کوئی پریکٹس میچ نہیں کھیلے گی۔ یہ جانکاری آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ اینڈریو میک ڈونلڈ نے دی ہے۔ پانچ ٹسٹ میچوں کی یہ سیریز21 جنوری 2027 سے شروع ہوگی۔ آسٹریلیائی کوچ اینڈریومیک ڈونلڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم آئندہ سال ہندوستان کے خلاف ہونے والی بارڈر-گواسکرٹرافی ٹسٹ سیریزسے پہلے کوئی پریکٹس میچ نہیں کھیلے گی۔ ان کا ماننا ہے کہ برصغیر جیسے حالات میں، ایک چھوٹا پریکٹس کیمپ ٹیم کے لئے زیادہ مفید ثابت ہوگا۔

چیف کوچ اینڈریومیک ڈونلڈ نے ’کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو‘ سے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ حالات کے موافق خود کوڈھالنے کے لئے مناسب وقت ملے گا۔ اس لئے ہم کوئی پریکٹس میچ نہیں کھیلیں گے۔ ہماری پوری توجہ ایسی تیاری کرنے پرہوگی، جہاں ہندوستانی جیسے حالات مل سکیں۔ ٹیم کے سامنے دومتبادل ہیں۔ آسٹریلیا پہلے متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں بھی تیاری کرچکا ہے اور2023 کے ہندوستان دورے سے پہلے بنگلورومیں کیمپ لگایا تھا۔ فی الحال ٹیم منیجمنٹ اس بات پرغورکررہا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے کونسا متبادل سب سے مناسب رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ہندوستان دورے کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں میں سے جوکھلاڑی اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلوٹسٹ سیریزکا حصہ نہیں ہوں گے، انہیں اس دوران بگ بیش لیگ کھیلنے کے بجائے ہندوستان دورے کی تیاری پرتوجہ دینی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، میتھیوکہنیمین، ٹاڈ مرفی، کپورکونولی، پیٹرہینڈس کامب اورمیتھیورینشا ہندوستان دورے کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

میک ڈونلڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریزکے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جائے گا۔ ہندوستان کے حالات کے مطابق، کچھ ٹیم میں ہنرمند کھلاڑی بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔ اس لئے ضروری نہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شامل ٹیم ہی ہندوستان دورے پرجائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کو اضافی تیاری کی ضرورت ہوگی اوراس کی شروعات آسٹریلیا میں ہی کردی جائے گی۔ ساتھ ہی بگ بیش لیگ اورقومی ذمہ داریوں کے درمیان موازنہ بھی بنایا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read