Bharat Express DD Free Dish

SPAN

اس مضمون کو پڑھیں اور دریافت کریں کہ   امریکہ میں کھیلوں کا تکنیکی نظام کس طرح نئی اختراعات کو کاروباری مواقع، مؤثر شراکت داریوں اور کاروباری ترقی میں تبدیل کرتا ہے۔

فریڈم 250 سلَیم ڈنک ایکس پیرئنس کے دوران نئی دہلی میں نوجوان باسکٹ بال کھلاڑیوں نے  این بی اے کے نمائندوں اور باسکٹ بال ہال آف فیم کے رکن ولاڈے ڈیواک سے ملاقات کی جس سے امریکہ۔ ہند کھیل سفارت کاری کی ایک عملی مثال سامنے آئی۔

امریکہ کا  مصنوعی ذہانت والا نیا فریم ورک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پالیسی سازی، جدت طرازی اور شراکت داریاں مل کر کس طرح مصنوعی ذہانت پر مبنی معیشت کے اگلے مرحلے کی  تشکیل کر رہی ہیں۔

امریکہ اور ہندوستان علمی ملکیت کے نظام کو مضبوط بنا  رہے ہیں تاکہ جدّت  کے تحفظ کو یقینی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں قابلِ اعتماد تعاون  کوممکن بنایا جاسکے۔

امریکی مرکز برائے انسدادِ امراض(سی ڈی سی )ہندوستان کے ساتھ اشتراک کررہا ہے تاکہ یہ جانچا جاسکے کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی آلات کس حد تک جراثیم کُش مزاحمت کو زیادہ تیزی کے ساتھ شناخت کرنے اور اس کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

جیسے جیسے مصنوعی منشیات کا نیٹ ورک پھیلتا جارہا ہے امریکی ادارے فینٹانِل کی اسمگلنگ کوروکنے کے لیے ابتدائی خام کیمیاوی مادّوں ، رسد و ترسیل کے نظام اور بین الاقوامی اشتراکِ عمل پر توجہ مرکوز کررہے ہیں تاکہ ان کی ترسیل کے نیٹ ورک کو مؤثر طریقے پر ناکام بنایا جاسکے۔

چوں کہ بحری مواصلاتی تار جدید ڈیجیٹل نظام  کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں ، اس لیے امریکہ، ہندوستان سمیت اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان کی حفاظت اور ہند۔بحرالکاہل خطے میں رابطہ کاری کو مضبوط کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔

اس مضمون میں جانیں کہ امریکہ آزادانہ ندرت ، لچکدار طرز حکمرانی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کے ذریعے کیسے مصنوعی ذہانت کا ایک عالمی نمونہ بنا رہا ہے۔

امریکہ کی بحرالکاہل خطے والی فضائیہ وضاحت کرتی ہے کہ کس طرح تیاری ، رسد اور ہندوستان کے ساتھ شراکت داری خطے میں کاروائیوں کی نوعیت کو تشکیل دیتی ہیں۔

مصنوعی ذہانت کی جدید ترین تحقیق میں امریکہ کی برتری اور ہندوستان کی وسیع مہارت کے امتزاج سے عالمی مسائل کے حل کے نمایاں مواقع پیدا ہوتے ہیں۔