Bharat Express

Sonia Gandhi

میزورم میں بی جے پی کے کئی بڑے لیڈر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایسے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے لے کر سونیا گاندھی تک سبھی تجربہ کار کانگریسی بی جے پی پر حملہ آور ہو گئے ہیں

اسرائیلی حملے کا ذکر کرتے ہوئے سونیا گاندھی اپنے مضمون میں لکھتی ہیں، ''غزہ اور اس کے گرد و نواح میں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند کارروائیاں بہت سنگین ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں افراد جن میں معصوم بچوں، خواتین اور مردوں کی بڑی تعداد شامل ہے، جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راہل گاندھی کو اپنی پرانی سیٹ امیٹھی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں بی جے پی کی اسمرتی ایرانی نے شکست دی تھی۔ لیکن کانگریس یوپی کے سربراہ اجے رائے نے حال ہی میں کہا تھا کہ راہل گاندھی 2024 کا لوک سبھا الیکشن دوبارہ امیٹھی سے لڑیں گے۔

راہل گاندھی نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ جب وہ اپنے گوا کے دورے پر تھے تو وہاں کے ایک خاندان نے انہیں ایک کتے کا بچہ دیا۔ وہ اس کتے کو دہلی لے آئے اور پھر انہوں نے اس کتے کو اپنی ماں کو تحفے میں دے دیا۔

راہل گاندھی حال ہی میں گوا کے دورے پر گئے تھے۔ راہل گاندھی گوا سے کتا لائے ہیں۔ راہل گاندھی نے جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی ماں سونیا گاندھی کو یہ کتا تحفے میں دیا تھا۔ سونیا گاندھی نے بھی پپی کی بہت تعریف کی، انہیں یہ بہت پسند آیا۔

لکھنؤ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوجاتی ہے اور متوفی کے اہل خانہ کا ساتھ دینے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسپتال کا لائسنس معطل ہونے پر رورہی ہے ۔

بسواراج بومائی نے کہا کہ اگر وہ سیاسی حل چاہتے ہیں تو ملکارجن کھرگے اور سونیا گاندھی جیسے لیڈروں کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا سے بات کرنی چاہیے اور کرناٹک کے کسانوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مسئلہ کو حل کرنا چاہیے۔

کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ یہ بل راجیو گاندھی کا خواب تھا۔ یہ راجیو گاندھی کا لایا گیا بل تھا۔ ایک دن پہلے پارلیمنٹ پہنچنے پرسونیا گاندھی سے جب حکومت کی طرف سے لوک سبھا میں بل لائے جانے کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ہے، اپنا ہے، پہلے ہم نے ہی یہ بل لایا تھا، جو راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا، لیکن یہ لوک سبھا میں پھنس گیا۔

کھڑگے نے کہا، 'اگلے دو تین مہینوں میں پانچ ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ جموں و کشمیر میں بھی اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات صرف چھ ماہ دور ہیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے خط میں کہا، "یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ آپ پارلیمنٹ کے کام کاج، ہماری جمہوریت کے مندر کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہیں، اور جہاں کوئی تنازعہ نہیں ہے وہاں غیر ضروری تنازعہ کھڑا کر رہی ہیں۔