Bharat Express DD Free Dish

Sonam Wangchuk

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وانگچک کی قیادت میں بھوک ہڑتال کے دوران مشتعل ہجوم نے لیہ میں سیاسی جماعت اور سرکاری دفتر پر حملہ کر دیا۔ ہجوم نے دفاتر کو آگ لگا دی، پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس واقعے میں 30 سے زائد پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس فائرنگ میں کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

کانگریس لیڈر اور کونسلر فُنٹسوگ اسٹینجن تسیپاگ کے خلاف دھرنا مظاہرے کے مقام پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے بدھ کے تشدد کو ہوا دینے کے لیے سونم وانگچک سمیت بھوک ہڑتال کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

سونم وانگچک نے بتایا کہ وہ صرف پانی اور نمک کا استعمال کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنی مہم کا نام کلائمیٹ فاسٹ رکھا ہے۔ سونم وانگچک کی حمایت میں لوگوں کی بڑی تعداد بھی بھوک ہڑتال پر ہیں۔