Bharat Express DD Free Dish

MHA cancels FCRA licence of Sonam Wangchuk: وزارت داخلہ نے سونم وانگچک کی تنظیم کا ایف سی آر اے لائسنس کیا منسوخ

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وانگچک کی قیادت میں بھوک ہڑتال کے دوران مشتعل ہجوم نے لیہ میں سیاسی جماعت اور سرکاری دفتر پر حملہ کر دیا۔ ہجوم نے دفاتر کو آگ لگا دی، پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس واقعے میں 30 سے زائد پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس فائرنگ میں کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

نئی دہلی: وزارت داخلہ (MHA) نے جدت پسند اور تعلیمی مصلح سونم وانگچک کی تنظیم اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ (SECMOL) کا ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیا۔ اس فیصلے کے بعد لیہ میں قائم یہ ادارہ اب غیر ملکی فنڈز وصول یا استعمال نہیں کر سکے گا۔

مبینہ مالی بے ضابطگیاں

وزارت داخلہ کے مطابق مالی سال 2021-22 میں 3.5 لاکھ روپے ایف سی آر اے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے جو ایکٹ کی دفعہ 17 کی خلاف ورزی ہے۔ تنظیم نے وضاحت دی کہ یہ رقم ایک پرانی بس کی فروخت سے حاصل ہوئی، لیکن وزارت نے کہا کہ یہ رقم نقد وصول کی گئی اور اکاؤنٹ میں کریڈٹ اندراج موجود نہیں، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ مزید یہ کہ 3.35 لاکھ روپے کو غیر ملکی چندہ ظاہر کیا گیا لیکن اس کا ریکارڈ ایف سی آر اے اکاؤنٹ میں نہیں ملا۔ اسی طرح مالی سال 2020-21 میں تین افراد کی جانب سے 54,600 روپے بطور مقامی چندہ ایف سی آر اے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے، جسے تنظیم نے بعد میں رضاکاروں کی رہائش و خوراک کے اخراجات بتایا اور ’’غلطی‘‘ تسلیم کیا۔

لداخ میں تشدد اور بھوک ہڑتال

یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب وانگچک کی قیادت میں بھوک ہڑتال کے دوران مشتعل ہجوم نے لیہ میں سیاسی جماعت اور سرکاری دفتر پر حملہ کر دیا۔ ہجوم نے دفاتر کو آگ لگا دی، پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس واقعے میں 30 سے زائد پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس فائرنگ میں کچھ ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

وانگچک نے 10 ستمبر کو بھوک ہڑتال کی تھی

وانگچک نے 10 ستمبر کو لداخ کو ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبے کے ساتھ بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ مرکزی حکومت اس معاملے پر ایپکس باڈی لیہ اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس سے بات چیت کر رہی ہے۔ اس مذاکرات کے نتیجے میں لداخ کے شیڈولڈ ٹرائب کے لیے ریزرویشن 45 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کر دیا گیا، خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں مخصوص کی گئیں اور بھوٹی و پرگی زبانوں کو سرکاری زبانوں کا درجہ دیا گیا۔

بی جے پی کا ردِعمل

بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے کہا کہ یہ قدم پہلے ہی اٹھایا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے ایک پرانا سرکاری خط بھی شیئر کیا جس میں وانگچک پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے، جن میں سرکاری عملے کو بدنام کرنا، غیر قانونی زمین پر قبضہ، غیر ملکی فنڈز کے غلط استعمال اور چین سمیت دیگر ممالک سے مشتبہ تعلقات شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read