لداخ فیسٹیول منسوخ
لیہہ: لداخ کے لیہہ میں پرتشدد مظاہروں کے بعد جمعرات کے روز بھی کرفیو جاری ہے۔ فی الحال، لیہہ شہر میں صورتِ حال قابو میں ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کو سختی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے شرپسند عناصر کو سخت کارروائی کی وارننگ دی اور لداخ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لداخ کے لوگوں کو پُرامن اور قانون کا احترام کرنے والا قرار دیا۔
چار روزہ سالانہ لداخ فیسٹیول منسوخ
اسی دوران تشدد کے بعد جمعرات کو چار روزہ سالانہ لداخ فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا۔ یہ اس فیسٹیول کا آخری دن تھا، جس میں ایل جی کویندر گپتا شریک ہونے والے تھے۔ ایک دن پہلے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 4 مظاہرین ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے گاڑیوں کو آگ لگا دی، مقامی بی جے پی دفتر کو جلا دیا اور ہل کونسل کے دفتر کو جزوی نقصان پہنچایا۔
کانگریس لیڈر کے خلاف درج ہوا مقدمہ
کانگریس لیڈر اور کونسلر فُنٹسوگ اسٹینزن تسیپاگ کے خلاف دھرنا مظاہرے کے مقام پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے بدھ کے تشدد کو ہوا دینے کے لیے سونم وانگچک سمیت بھوک ہڑتال کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
بھیڑ نے بی جے پی دفتر میں لگا دی آگ
بدھ کے روز مشتعل ہجوم نے بی جے پی دفتر، لیہہ ہل کونسل دفتر اور سی آر پی ایف کی جیپسی میں آگ لگا دی تھی۔ ساتھ ہی پتھراؤ میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس کے بعد پولیس اور نیم فوجی دستوں نے سرکاری املاک اور سیکورٹی اہلکاروں و دیگر افراد کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے فائرنگ، آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا سہارا لیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس پر لگایا الزام
لیہہ کے واقعے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس پر الزام لگا رہی ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل کے صدر امت مالویہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا، ’’ایک پریس کانفرنس میں ساسپول کے کانگریس کونسلر اسمانلا دورجے نوربو نے کھلے عام انتظامیہ کو چیلنج کیا۔ انہوں نے زیادہ سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے چیلنج کیا۔ ساتھ ہی کہا کہ بڑی سیکورٹی موجودگی بھی مظاہرین کو بی جے پی لداخ دفتر تک پہنچنے اور لوگوں کو باہر کھینچنے سے نہیں روک سکتی۔‘‘
پوسٹ میں امت مالویہ نے لکھا، ’’انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بی جے پی لداخ دفتر پر پتھراؤ کرنے آئیں گے اور لداخ بھر کے لوگوں کو 24 ستمبر کو لیہہ پہنچ کر حملہ کرنے کی ترغیب دی۔ 24 ستمبر کو، ایک ہجوم نے بعد میں بی جے پی لداخ دفتر کو آگ لگا دی۔‘‘
لیہہ ایپکس باڈی (ایل اے بی) کے یوتھ وِنگ کی بھوک ہڑتال مرکزی حکومت سے 6 اکتوبر کو مجوزہ ملاقات کے بجائے جلد بات چیت شروع کرنے کے مطالبے کے لیے تھا۔ ریاست کا درجہ، چھٹی شیڈول کا دائرہ کار، لیہہ اور کارگل کے لیے الگ لوک سبھا نشستیں اور ملازمت میں ریزرویشن، یہ ان کے مطالبات تھے۔
لیہہ کی ایل اے بی اور کارگل کی کے ڈی اے پچھلے 4 برسوں سے اپنی مانگوں کے حق میں مشترکہ طور پر تحریک چلا رہی ہیں اور وزارتِ داخلہ کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کر چکی ہیں۔ حالانکہ، منگل کی شام سے ہی کشیدگی بڑھ رہی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




