‘Social media: Faith, Ethics and Responsibility’: سوشل میڈیا کے استعمال میں اخلاقی حدود کی پابندی ضروری، تعمیری اور مفید کاموں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جائے : ڈاکٹر خان یاسر
’ سوشل میڈیا ، ایمان ، اخلاقیات اور ذمہ داری ‘ کے موضوع پر جماعت اسلامی ہند کے میڈیا ہال میں اجتماع عام کا انعقاد کیا گیا ۔اجتماع عام میں سوشل میڈیا کے پھیلاؤ ، اس کے اثرات اور اخلاقی حدود پر اظہار خیال کیا گیا ۔
Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نےآسام کے قاضی رنگا حادثے پر کیا اظہارِ افسوس، مہلوکین کے اہل خانہ سے کی تعزیت
وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی صحت کے حوالے سے بھی تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے زخمیوں کو فوری طور پر بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔ امت شاہ نے پرارتھنا کی کہ اس بھیانک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹیں۔
World Diabetes Day 2026: دنیا بھر میں 40 فیصد سے زیادہ مریضوں کو بیماری کا علم نہیں، کیا آپ جانتے ہیں ذیابیطس کی علامات
عالمی ادارۂ صحت نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے شکار 40 فیصد سے زیادہ افراد کو اس بیماری کا علم ہی نہیں ہو پاتا۔ اس کی وجہ سے ایسے مریضوں کو اپنی بیماری پر قابو پانے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ضروری دیکھ بھال، علاج اور مدد نہیں مل پاتی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق، ذیابیطس کی علامات سے واقفیت لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتی ہے کہ انہیں کب طبی مدد حاصل کرنی چاہیے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کا اعلان، وزیراعظم مودی 21 نومبر کو ’نتیش سیتو‘ قوم کے نام وقف کریں گے
بہار کے لیے اس دورے سے صنعتی سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مرکزی امداد سے متعلق نئے اعلانات کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ ریاست طویل عرصے سے محدود آمدنی کے وسائل، صنعتی ترقی اور روزگار پیدا کرنے جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں بڑے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ان لیڈروں نے چار روزہ چھٹھ مہاپرو کی شروعات پر ملک کے عوام کو دی مبارکباد
۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک میسج میں لکھا، ’’لوک عقیدت اور سورج کی پوجا کے چار روزہ مقدس تہوار چھٹھ مہاپرو کے آغاز پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد۔ آج نہائے کھائے کا دن ہے۔ تمام ورت رکھنے والوں کو میں پرنام کرتا ہوں۔
Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے پنڈت موہن مالویہ کی برسی پر نے انہیں کیا یاد، کہا ’ان کی زندگی قوم کی خدمت کے لیے تحریک کا ذریعہ
پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی تحریک آزادی کے اہم رہنما، ماہر قانون اور بے باک صحافی بھی تھے۔ 25 دسمبر 1861 کو پریاگ راج میں پیدا ہونے والے مالویہ جی نے ہی ’ستیہ میو جیتے‘ کے نعرے کو ملک بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔سال 1916 میں انہوں نے عوام سے چندہ جمع کرکے ایشیا کی بڑی رہائشی جامعات میں شمار ہونے والی کاشی ہندو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی۔
Union Home Minister Amit Shah: پوتے کی ضد کے آگے جھک گئے وزیر داخلہ امت شاہ، مسکراتے ہوئے ہاتھ تھاما اور اس کے ساتھ چل پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
امت شاہ اپنی رہائش گاہ پر گجرات سے آئے لوگوں سے ملاقات کر رہے تھے اور انہیں نئے سال کی مبارک باد دے رہے تھے۔ اسی دوران ان کا پوتا ان کے پاس پہنچا اور انہیں اپنے ساتھ لے جانے کی ضد کرنے لگا۔ پوتے نے امت شاہ کا ہاتھ پکڑا اور انہیں کھینچنے لگا۔ اس پر امت شاہ بھی مسکراتے ہوئے اس کے ساتھ چل پڑے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پوتا اپنے دادا کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اسٹیج سے نیچے اتارتا ہے اور سیڑھیوں کے نیچے لے جاتا ہے۔
Farewell to Hardik Pandya: ہاردک پانڈیا کو الوداع، ارشدیپ سنگھ کو خوآمدید، ممبئی انڈینز نے سوشل میڈیا پر شیئر کی پوسٹ
دوسری جانب پنجاب کنگز نے بھی ایکس پر ارشدیپ سنگھ کے ٹیم سے الگ ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ان کے لیے جذباتی پیغام شیئر کیا۔ ٹیم نے لکھا، ’’ایک نوجوان شیر سے لے کر ایسے نام تک جس نے پنجاب کو فخر محسوس کرایا، ارشدیپ، یہاں آپ کا گھر ہمیشہ رہے گا۔‘‘اس ٹریڈ ڈیل کے بعد آئی پی ایل 2027 میں ہاردک پانڈیا پنجاب کنگز جبکہ ارشدیپ سنگھ ممبئی انڈینز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔
Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اتھرو وید کا منتر، کہا: تپسیا اور دیکشا سے ہی قوم، طاقت اور قوت پیدا ہوتی ہے
اس منتر کا مفہوم ہے کہ سب کی بھلائی کی خواہش رکھنے والے اوراعلیٰ علم کے حامل رشیوں نے سب سے پہلے تپسیا اور دیکشا کا راستہ اختیار کیا۔ اسی تپسیا اور دیکشا کے نتیجے میں قوم، طاقت اور قوت پیدا ہوئی۔ ایسے ترقی پسند ملک اور اس کی طاقت کو تمام دیوتا بھی سلام کرتے ہیں۔
PM Modi praises Maharashtra CM Devendra Fadnavis: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کسانوں کے ساتھ منائی دیوالی ، وزیر اعظم مودی نے کی تعریف
وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ کسانوں کی آنکھوں سے آنسو پونچھنا ہی ان کے لیے دیوالی کا اصل مطلب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ناگپور ضلع کے لوہاری ساونگا گاؤں میں اپنے کسان بھائیوں کے ساتھ دیوالی منانے کا موقع ملا۔ یہ گاؤں تاریخی ہیمادپنتھی شیو مندر کی وراثت اور کنہان ندی کی قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ خشک سالی سے پریشان کسانوں کی مشکلات، ان کے اہل خانہ کی فکرمندی اور مستقبل کے خدشات سن کر وہ جذباتی ہو گئے۔





