Bharat Express

Sirajuddin Qureshi

افضل امان اللہ نے کہا کہ چالیس سال کی ملازمت کرنے کے بعد اب وہ اپنی زندگی ملک اور معاشرے کے لیے وقف کر چکے ہیں۔ آئی آئی سی سی کو بلند مقام پر پہنچانے کے لیے ایک مکمل وقتی صدر کی ضرورت ہے۔ ایسا مکمل وقتی شخص ہونا چاہیے جس کے پاس وقت کی کمی نہ ہو۔

سراج الدین قریشی پینل کی حمایت میں جامعہ نگر کے سیلبریشن ہال میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اصغرخان ایڈوکیٹ، نذرعباس اور نذرعباس وغیرہ نے خطاب کیا اور ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی کو صدر بنانے کا عزم کیا۔

حضرت نظام الدین واقع کمیونٹی سینٹر میں سراج الدین قریشی کے پینل کی حمایت میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبران نے ان کا کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

سراج الدین قریشی کی پینل کی طرف دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ واقع انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹرمیں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس کا خاص مقصد غیر مسلم ممبران کی حمایت حاصل کرنا تھا۔ سراج الدین قریشی کے پینل کو اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی اورانہوں نے غیرمسلم ممبران کی حمایت بھی حاصل کی۔

نائب صدر امیدوار کلیم الحفیظ نےکہا کہ میں اپنے تمام ممبران سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک میں اسلامک سینٹرکی گورننگ باڈی میں رہوں گا، جب تک اسلام، اسلامک سینٹر اورمسلمانوں کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھے گی تومیں سب سے پہلے میں اس کی مخالفت کروں گا۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے(آئی آئی سی سی) الیکشن 2024 کے لئے 11 اگست کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سے پہلے ممبران کو متوجہ کرنے کے لئے کوششیں کافی تیز ہوگئی ہیں۔ سراج الدین قریشی پینل کی حمایت میں پریت وہارکے لاجواب بینکٹ ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس کی نظامت ڈاکٹر پرویز میاں نے کی۔

اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سراج الدین قریشی نے بھی شرکت کی۔ ساتھ ہی ایس ایم خان، کلیم الحفیظ، سکندر حیات ، ایڈ وکیٹ ارشاد احمد، پروفیسر افروز الحق، اور ڈاکٹر مظفر احمد مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔

میڈیا کی موجودگی میں اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کلیم الحفیظ نے کہا کہ مرکزکے تا حیات اراکین (ووٹرز) سے گفت وشنید کے بعد انہوں نے سراج الدین قریشی کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  افطار کے آغاز سے عین قبل آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام ڈاکٹر امام عمر احمد الیاسی نے ملک اور دنیا میں امن کے لیے دعا کی۔ انہوں نے ہمہ گیر امن و آشتی پر زور دیا اور سماج دشمن عناصر پر تنقید کی۔