Bharat Express

Sheikh Hasina

ہفتہ کی صبح تک ایف ایف ڈبلیو سی کے بلیٹن کے مطابق جنوب مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں 6 ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ جو ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں ان میں کشیارا، مانو، کھوئی، گمتی، مہوری اور فینی شامل ہیں

بنگلہ دیش میں جدوجہد آزادی کے لواحقین کو ملک کی تمام سرکاری ملازمتوں میں دیے جانے والے ریزرویشن کے خلاف طلباء نے یکم جولائی سے احتجاج شروع کر دیا تھا۔ ڈھاکہ ہائی کورٹ نے 5 جون کو جدوجہد آزادی کے خاندانوں کو ریزرویشن دوبارہ نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

نئی عبوری حکومت نے مسلسل تین مرتبہ ملک کی وزیر اعظم رہنے والی شیخ حسینہ کے خلاف قتل، نسل کشی اور اغوا کے 30 سے ​​زائد مقدمات درج کیے ہیں۔

بنگ بندھو بھون کا ذکر کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا، ’’وہ یادگار، جو ہمارے وجود کی بنیاد تھی، راکھ میں تبدیل ہو گئی ہے۔ بابائے قوم بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمان کی توہین کی گئی۔ لاکھوں شہیدوں کے خون کی توہین کی گئی۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ اور دیگر چھ افراد کو ڈھاکہ میں 19 جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ابو سعید کی ہلاکت کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔

شیخ حسینہ نے کہا کہ اگر میں ملک میں رہتی تو مزید جانیں ضائع ہوتیں، اور زیادہ وسائل تباہ ہوتے، میں نے چھوڑنے کا بہت مشکل فیصلہ کیا، میں آپ کی لیڈر بنی، کیونکہ آپ نے مجھے منتخب کیا، آپ میری طاقت تھے۔

بالآخر احتجاج پرتشدد ہو گیا اور میری(سجیب واجد) ماں کی حفاظت ایک مسئلہ بن گئی۔ مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کر رہے تھے۔ میری والدہ آخری وقت میں بھی ملک چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانیوں کی حفاظت کے لیے بنگلہ دیش کے ساتھ رابطے میں ہے۔

79سالہ خالدہ ضیا بنگلہ دیش میں نیشنلسٹ پارٹی کی قومی صدر ہیں۔ عدالت نے انہیں 2018 میں کرپشن کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے ملک کی عوام سے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

بنگلہ دیش کوچلانے کی ذمہ داری تسلیم کرنے والے محمد یونس نے حسینہ حکومت کے خاتمے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کی دوسری آزادی کی طرح ہے۔