Bharat Express DD Free Dish

Shahrukh Khan

فلم ’جوان‘ کی کمائی صرف ہندوستان ہی نہیں پوری دنیا میں زبردست ہو رہی ہے۔ یو ایس اے اور یوکے میں رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے شانداربزنس کیا تھا، لیکن اب ’جوان‘ اس سے آگے نکل چکی ہے۔

Jawan Box Office Collection Day 6: فلم جوان ہردن باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ فلم نے پیر کے روز جہاں 32.92 کروڑ روپئے کا بزنس کیا تھا۔ وہیں اب چھٹے دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔

شاہ رخ کی فلم 'جوان' 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ 300 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم 3  الگ الگ  زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔

ایٹلی کی ہدایت کاری میں بنی ایکشن تھرلر فلم 'جوان' کو ناظرین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ فلم کا کریز لوگوں کو دیوانہ بنا رہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ سینما گھروں میں فلم کے انتظار میں لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ہر شو ہاؤس فل جا رہا ہے۔

'جوان' سینما گھروں میں دھوم مچا رہی ہے اور شائقین اسے بہت پیار دے رہے ہیں۔ فلم صرف تین دنوں میں 200 کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی وجہ سے دیپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم کے درمیان لڑائی ہوگئی ہے۔ زبردست ناراض دیپیکا نے اپنے بیٹے کو لے کر دبئی جانے کا پلان بنایا ہے۔

فلم 'پٹھان' کی بات کریں تو کنگ خان کی اس فلم نے بھی بڑے پردے پر دھوم مچا دی تھی۔ sacnilk کی رپورٹ کے مطابق 'پٹھان' نے پہلے دن 57 کروڑ کا بزنس کیا جب کہ فلم نے دوسرے دن 70.5 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Jawan Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' نے ریلیز سے پہلے ہی گدر-2 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گدر-2 نے پہلے دن ایڈوانس بکنگ سے 18.5 کروڑ روپئے کا کلیکشن کیا تھا۔ وہیں جوان اب 21.14 کروڑ روپئے کی کمائی یقینی ہے۔

فلم 'جوان' کی ایڈوانس بکنگ زوروں پر ہے اور پہلے ہی کئی تھیٹرز میں شوز ہاؤس فل ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ 'جوان' بالی ووڈ فلم کے لیے سب سے زیادہ پہلے سے فروخت ہونے والی فلم بھی ثابت ہو رہی ہے۔

شاہ رخ خان کی اس فلم میں ساؤتھ اسٹار نین تارا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ دوسری جانب، وجے سیتھوپتی ولن کے کردار میں تو دیپیکا پاڈوکون اس فلم میں خصوصی طور پر نظر آئیں گی۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کی بات کریں تو یہ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔