Bharat Express

Jawan Box Office Collection Day 6: شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے چھٹے دن بھی کی زبردست کمائی، جانئے چھٹے دن کا کلیکشن

Jawan Box Office Collection Day 6: فلم جوان ہردن باکس آفس پر نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ فلم نے پیر کے روز جہاں 32.92 کروڑ روپئے کا بزنس کیا تھا۔ وہیں اب چھٹے دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔

Jawan Box Office Collection Day 6: شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا دبدبہ قائم ہے اوراسے ناظرین کا بھرپورپیاربھی مل رہا ہے۔ فلم ہرروزنئے ریکارڈ بنا رہی ہے، جہاں چار دنوں کے اندرہی ’جوان‘ نے ورلڈ وائڈ 500 کروڑسے زیادہ کا کلیکشن کرلیا تھا وہیں اب فلم ہندوستان میں بھی 300 سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔

’جوان‘ نے پہلے دن 75 کروڑ روپئے کمائے تھے اوردسرے دن 53.23 کروڑ کا کاروبار کرلیا تھا۔ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے دن 77.83 کروڑ روپئے کی کمائی کی تو وہیں چوتھے دن 80.01 کروڑ روپئے کماکر تاریخ رقم کردی۔ وہیں ورکنگ ڈے ہونے کے بعد بھی فلم نے پیر کے روز 32.92 کروڑ کی کمائی کی۔ وہیں سیکنلک کے مطابق، فلم چھٹے دن 28.50 کروڑ روپئے کا کلیکشن کرسکتی ہے۔

’جوان‘ نے بنائے یہ ریکارڈ

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے باکس آفس پرنئے ریکارڈس بنائے ہیں۔ یہ بالی ووڈ کی تاریخ میں ایسی پہلی فلم ہے، جس نے ویکنڈ پرایک دن میں 80.01 کروڑ روپئے کا کاروبار کیا ہے۔ فلم امریکی میں بھی چھا گئی ہے اورویکنڈ پرسب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5 فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Jawan Box Office Collection Day 4: باکس آفس پر فلم جوان نے رقم کی تاریخ، جانیں شاہ رخ خان کی فلم نے بنائے کتنے ریکارڈ

یہ ہے فلم کی اسٹارکاسٹ

اگرفلم منگل کے روز 28.50 کا کلیکشن کرتی ہے تو فلم کی ہندوستان میں سبھی زبانوں کی مجموعی کمائی 347.58 کروڑ روپئے ہوجائے گی۔ فلم ورلڈ وائڈ بھی اچھا پرفارم کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ ملک کے سماجی اور سیاسی موضوعات کو اٹھاتی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، ثانیہ ملہوترا، ریامنی، ردھی ڈوگرا اور لہرخان بھی ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔